پراسیکیوٹر جنرل نیب کو سپریم کورٹ کے جج کے مساوی الائونسز دیئے جائیں گے: ذرائع
ایک طرف عوام کے نام پر آئی ایم ایف سے قرضے لیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت بیوروکریٹس کی مراعات بڑھانے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین وپراسیکیوٹر جنرل نیب کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نیب افسران کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزارت قانون نے پیش کی جس پر نگران وفاقی کابینہ کی طرف سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ روپے اور مراعات میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ماہانہ تنخواہ 16 لاکھ 58 ہزار روپے کر دی گئی اور مراعات میں بھی اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xذرائع کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو ہائیکورٹ کے جج کے مساوی الائونسز، 500 لیٹر مفت پٹرول، گیس اور بجلی دی جائے گی جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کو سپریم کورٹ کے جج کے مساوی الائونسز کے علاوہ 600 لیٹر مفت پٹرول، بجلی، گیس اور گاڑی بمعہ ڈرائیور فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ریکوری کرنے پر ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو اضافی طور پر بونس بھی دیا جائے گا، دونوں افسران کی مراعات اور تنخواہ میں اضافے کی منظوری چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی سفارش پر دی گئی ہے۔ نگران وفاقی کابینہ کی طرف سے 11 اکتوبر کو سید احتشام قادر شاہ کو بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
دوسری طرف گزشتہ ماہ ہی نیب کو دوبارہ سے فعال کرنے کے لیے ملک بھر کے تمام نیب دفاتر میں 39 جونیئر، اسسٹنٹ جونیئر اور ایکسپرٹ انٹیلی جنس افسران کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ایکسپرٹ انٹیلی جنس آفیسر کی تنخواہ اڑھائی لاکھ، جونیئر انٹیلی جنس آفیسر کی تنخوا 2 لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ اور جونیئر واسسٹنٹ انٹیلی جنس افسر کی تنخواہ 65 ہزار رپے مقرر کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9nawaabbmaaatatrasksj.png
Advertisement





