پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں پاکستان کے سابق سینئر سفارتکار سید طارق فاطمی نے ڈان لیکس کے حوالے سے اہم گفتگو کی ہے۔
سید طارق فاطمی نے آج قائد مسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان کی رہائشگاہ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈان لیکس کے حوالے سے سب سے اہم ترین بات سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ نے خود کی کہ ڈان لیکس جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ تصدیق کر چکے ہیں کہ ڈان لیکس جیسی کوئی سازش نہیں ہوئی تھی۔ صحافی کے سوال پر کہ آپ کو بھی اس معاملے میں ٹارگٹ کیا گیا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے۔ میرا دل صاف تھا، 50 سال سے زائد ایک پروفیشنل سفارتکار کے طور پر ذمہ داریاں ادا کیں، ڈان لیکس کوئی سازش نہیں تھی جس کی تصدیق سابق آرمی چیف کر چکے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صحافی کے سوال پر کہ "کیا وہ سب کچھ ایکسٹینشن کی خاطر اور حکومت کو غیرمستحکم کرنے کیلئے کیا گیا؟" کے جواب میں سید طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ خود یہی کہا جا رہا ہے، جنہوں نے یہ سب کچھ کیا اور الزامات لگائے وہ خود بھی تسلیم کر چکے ہیں۔ سائفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی حساس دستاویز تھی جس کی رسائی صرف چند افراد تک ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کے معاملے میں انتہائی رازداری برتنے کی ضرورت تھی، سائفر کو جلسہ تو دور کی بات ہے وزیراعظم آفس سے بھی باہر نہیں جانا چاہیے تھا۔ بھارت سے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے ہیں تو اس کیلئے سنجیدگی بھی دکھانی ہو گی۔ سابق سینئر سفارتکار نے صدر مملکت کے بیان اور نوازشریف کی واپسی بارے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14tariqfatmisazsh.jpg
Advertisement





