قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اپنے بورڈ کے چیئرمین یا سی ای او سے گفتگو کرتا ہے تو کیا اسے میڈیا پر آ جانا چاہیے؟ : سلمان نصیر
چند دن پہلے سے مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے ذاتی میسجز لیک ہونے کے بعد سے معاملہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ بابر اعظم چیئرمین، سی ای او وڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو میسجز کر رہے ہیں لیکن سب انہیں نظرانداز کر رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بابر اعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کے مابین وٹس ایپ گفتگو کو سکرین شاٹ دکھایا تھا جو نشر بھی ہوا۔
سینئر سپورٹس جرنلسٹ سہیل عمران نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سی ای او پی سی بی سلمان نصیر ان کی بابر اعظم کے ساتھ چیٹ لیک ہونے پر ناراض ہیں۔ میرے خیال میں اس چیٹ لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کی جا چکی ہے جس کے بعد کوئی ابہام باقی نہیں رہا۔
سہیل عمران کا کہنا تھا کہ وٹس ایپ پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بات کرنے والے بظاہر سی ای او پی سی سلمان نصیر ہی ہیں، سلمان نصیر کی طرف سے اس چیٹ کا سکرین شاٹ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو یقین دلانے کے لیے بھجوایا گیا تھا جو ان کے پاس محفوظ تھا۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ بتایا جا رہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے ہی اس چیٹ کا سکرین شاٹ آگے بھیجا اور ہماری خبر کے مطابق اس بات پر سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کی طرف سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ کارپوریٹ کلچر میں جب کوئی شخص دوسرے شخص کو گفتگو بھیجتا ہے تو اسے ان دونوں تک ہی محدود رہنا چاہیے۔
سہیل عمران نے کہا کہ سلمان نصیر کی طرف سے ناراضگی کے اظہار پر موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی ای او پی سی بی پر ان کے اپنے کھلاڑی کیسے اعتماد کریں گے؟ اس چیٹ کا سکرین شاٹ لیک ہونے کے بعد سے سی ای او اور کھلاڑیوں کے درمیان جو خلا پیدا ہو چکا ہے اس سے سب پریشان ہیں۔
سلمان نصیر کا موقف ہے کہ اگر وضاحت مانگے جانے پر میں نے اسے آگے بھیجا تو پھر وہ گفتگو میڈیا پر کیسے آگئی؟ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی اپنے بورڈ کے چیئرمین یا سی ای او سے گفتگو کرتا ہے تو کیا اسے میڈیا پر آ جانا چاہیے؟ علاوہ ازیں سہیل عمران کا کہنا تھا کہ اس چیٹ لیک ہونے کے باعث بابر اعظم کی طرف سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9chatleakmamala.png
Advertisement





