چین کے وزیر خارجہ چنگ گینگ کے بعد اب وزیر دفاع لی شانگفو بھی دو ہفتوں سے منظر سے غائب ہیں اور انہوں نے کئی اہم میٹنگز میں بھی شرکت نہیں کی جس کے بعد عالمی میڈیا میں ان کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں بدعنوانی کے کسی مقدمے میں سائیڈ لائن کردیا گیا۔
چین بدعنوانی کے خلاف مستقل اقدام کررہا ہے۔ تاہم ابھی تک چین کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، چند ماہ قبل چین کے وزیر خارجہ چنگ گینگ بھی اچانک غائب ہوگئے تھے بعدازاں ان کی جگہ ایک اور سفارتکار کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر دفاع لی شانگفو کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے بعد ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار نے چین کے وزیر دفاع لی شانگفو کے منظرعام سے غائب ہونے کے بارے میں سوال اٹھایا،گزشتہ ہفتے چینی وزیر خارجہ کے ترجمان سے جنرل لی کے بارے میں جب سوال پوچھا گیا تھا تو ترجمان نے کہا تھا انھیں اس صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
جنرل لی کو آخری بار29 اگست کو دیکھا گیا تھا۔ اس دن انھوں نے بیجنگ میں افریقی ممالک کے ساتھ منعقدہ سکیورٹی فورم میں شرکت کی تھی۔
Dono London ma nawaz tindu sy instructions Lainey gye k how we remove our cases......
Nawaz tindu said first u have to give khota baryani for your supporters then give facilities to judges, media and ECB then give one whisky named Hafiz whisky.......
What is anybody else's problem?? China is a sovereign state and whatever they do in their territorial jurisdiction it is nobody's business. These western poodles and their godfather usa they all are habitual in poking their noses in everybody else's internal affairs. If China wants to keep its society clean of corruption then the poodles and the godfather should keep their big mouths SHUT.