Advertisement

چیف جسٹس کا ججز خط از خود نوٹس کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کا عندیہ


ڈئڑھ گھنٹے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور اٹارنی جنرل کے تقاریر کے بعد جسٹس اطہر من اللہ بلاخر بول پڑے

سب کو پتہ ہے کیا ہوا، لیکن سب ایسا ظاہر کر رہے ہیں جیسے کچھ ہوا نہیں، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بات کرنا چاہی لیکن جسٹس اطہر من اللہ نے اُنہیں ٹوک کر بات جاری رکھی

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے سوالات کیے تو چیف جسٹس اٹارنی جنرل کو ریسکیو کرنے آگئے

ایک سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی کی مداخلت کی وجہ سے ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجا، اٹارنی جنرل صاحب اس کے بعد اپ نے کیا کیا؟ جسٹس جمال مندو خیل

آپ اس عدالت میں اس طرح کے بیانات نہیں دے سکتے، جسٹس اطہر من اللہ

ہر کوئی جانتا ہے کیا ہورہا ہے لیکن ہر کوئی ظاہر کررہا ہے کہ جیسے کوئی نہیں ہورہا ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اڑا کر رکھ دیا

اس عدالت نے ایک کیس میں ضمانت منظور کی گئی اور اس عدالت کے آرڈر کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے زریعے عدالت کے فیصلے کو روندا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

اٹارنی جنرل صاحب آپ نے بات کی چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے والے مرزا افتخار کی، جسٹس اطہر من اللہ

کیا آپ نے یہ دیکھا کہ منطقی انجام تک پہنچا یا نہیں،جسٹس اطہر من اللہ

غلطیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، اب بھی ہو رہی ہیں لیکن ہم نے اپنا احتساب کر کے دکھایا ہے،چیف جسٹس

باتیں سب کرتے ہیں کرنا کوئی نہیں چاہتا ، جسٹس اطہر من اللہ

آپ کی حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک لے گئی ہوتی تو آپ بات کرتے، جسٹس اطہر من اللہ

وہ کیس میرے متعلق ہے نہیں چاہتا تاثر جائے دباو ڈال رہا ہوں، چیف جسٹس

مجھےبات پوری کرنے دیں، جسٹس اطہر من اللہ

یہ درست ہے سیاسی انجینئرنگ ہوتی رہی اور شاید یہ عدالت بھی ملوث تھی، جسٹس اطہر من اللہ

ججوں کا خط یہ بتا رہا ہے یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس کےخلاف ریفرنس آیا تھا سابق وزیراعظم نے کہا ان سے غلطی ہوئی تھی، جسٹس جمال مندوخیل

کیا یہ بھی عدالتی کام میں مداخلت نہیں تھی؟ اس پر حکومت نے کیا کیا؟ جسٹس جمال مندوخیل

چیف جسٹس کےخلاف ریفرنس فیض آباد دھرنا فیصلے کی وجہ سے آیا تھا، اٹارنی جنرل

ہم نے اپنا احتساب کیا حکومت بھی اپنی ذمہ داری پورے کرے، اٹارنی جنرل

ایک طریقہ تو یہ ہے کہ مداخلت یہاں رک جائے اور مستقبل میں نہ ہو، جسٹس جمال مندوخیل

شترمرغ کی طرح گردن زمین میں دبا کر نہیں بیٹھ سکتے، جسٹس منصور علی شاہ

سول جج سے سپریم کورٹ تک اس معاملے پر پورا نظام بنایا ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ

عدلیہ میں مداخلت کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہوگا، جسٹس

سپریم کورٹ نے ضمانت دی اور اس فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا گیا، جسٹس اطہر من اللہ

چھہتر سال سے ملک کیساتھ یہ ہو رہا ہے، چیف جسٹس

ایم پی او کا سہارا لیکر عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی حکومت ہی کر رہی ہے، جسٹس نعیم اختر افغان



Loading X post…
Open original post on X

Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Fortunately, Qazi Faiz holds the position of Chief Justice, not Bandyal. He has assembled a competent and powerful bench. The bench is conducting the proceedings well.

As for youthees, they are always out there biting everyone. No one gives a flying flip about them.
 
Last edited:
Justice Athar Minallah today has completely ruined, in fact has destroyed the moral authority of clown Faiz Isa. Giving his CJ a shut up call is a high level chitrol. Saying like.... tooo apni bakwas bund ker aur mujhay interrupt mutt ker....
 

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد چیف جسٹس اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، ہمیں پرانے طرز عمل ختم کرنے ہوں گے، اپنی اصلاح پہلے کریں پھر دوسروں کی کریں، پہلے چیمبر میں آکر کیس لگ جاتے تھے، ہم نے سب پرانی چیزیں ختم کردی ہیں۔
​

And that's why dumb cult never like any competent person at the job.
 

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے بعد چیف جسٹس اکیلے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، ہمیں پرانے طرز عمل ختم کرنے ہوں گے، اپنی اصلاح پہلے کریں پھر دوسروں کی کریں، پہلے چیمبر میں آکر کیس لگ جاتے تھے، ہم نے سب پرانی چیزیں ختم کردی ہیں۔
​

And that's why dumb cult never like any competent person at the job.
After reading the comments, the famous saying of IK comes to mind. "Aik tu ye parrhe likhe nahi, uper se koshish bhi nahi karte". 🤣 🤣