Advertisement

چیف جسٹس مخالف ججز کے نئے نوٹ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب

7shehbazcabinetsc.jpg

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد حکومت نے حکمت عملی تیار کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل دوپہر 2 بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے انتخابات سے متعلق فیصلے کے بعد کی حکمت عملی اور قانونی نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔


کابینہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے نظر ثانی کیلئے واپس بھیجے گئے عدالتی اصلاحات بل اور اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سےچند روز قبل قومی اسمبلی سے عدالتی اصلاحات بل کو منظور کرواکے توثیق کیلئے صدر مملکت کو بھجوایا گیا تھا جسے صدر مملکت نے نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا تھا۔