Advertisement

چوہدری برادران آج بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے کیوں ملاقات کرینگے؟

chaudh1h1u1121.jpg


سابق صدر آصف زرداری نے چودھری برادران کو عشایئے پر مدعو کر لیا

روزنامہ جنگ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری برادران کو آج عشائیے پر مدعو کر لیا، زرداری اور پرویز الٰہی کی آج بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات ہو گی۔

خبر رساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین، حسین الٰہی و دیگر شریک ہوں گے، آصف زرداری کی مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے اس سے قبل بھی ان کی رہائشگاہ پر کچھ روز پہلے ملاقات ہو چکی ہے۔


قبل ازیں ہونے والی ملاقات میں آصف زرداری نے چوہدری برادران سے عدم اعتماد کی تحریک میں تعاون مانگا تھا، تاہم ق لیگ نے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی پارٹی مشاورت کی تھی۔

پارٹی مشاورتی اجلاس میں پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الٰہی کو دیا تھا۔

جب کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعوے کیے جاتے رہے ہیں کہ چوہدری برادران نے عدم اعتماد کی تحریک پر آصف زرداری کو مثبت جواب نہیں دیا بلکہ انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور فی الحال حکومت ہی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
 
Yeh choaudarion ko pata hey k wo PTI k votes say he jitey thay 2018 ka election agar PTI Seat adjustment na kerti jo k PTI ke sab say bhri mistake thi k Q league ko dobara zinda kia aor apni jeeti hoi seats per q league ko adjust kia.

i think it was PTI's Blunder