چنیوٹ: شیعہ خاتون کا جنازہ پڑھنے پر مولوی نے نکاح فسخ قرار دے دیا، دیہاتی پریشان پاکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے ایک گاؤں کے مکین آج کل اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ اب وہ مسلمان ہیں یا نہیں، اور کیا ان کا نکاح باقی رہا ہے کہ نہیں۔
گاؤں میں یہ تمام کنفیوژن پھیلانے کے ذمہ دار مبینہ طور پر اسی گاؤں کے امامِ مسجد ہیں جو گاؤں کے لوگوں کا دوسری بار نکاح پڑھوانے کے بعد اب تیسری بار پڑھوانا چاہتے ہیں۔
پاکستان میں مذہب اور عقائد کے نام پر کسی کو بھی استعمال کرنا کس قدر آسان ہے، اس کی ایک مثال چنیوٹ کا گاؤں چک نمبر 136 ہے۔
اس علاقے کے مکینوں کے مطابق مقامی مسجد کے امام میاں خالد بشیر نے دس روز پہلے اعلان کیا کہ گاؤں میں اہل تشیع کے مسلک سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے افراد اب مسلمان نہیں رہے، اب انھیں نئے سِرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونا پڑے گا، اور پھر وہ ان کے دوبارہ نکاح پڑھوائیں گے۔
گاؤں کے رہائشی قاسم علی تصور نے بی بی سی کو بتایا کہ چند روز پہلے گاؤں کے امام مسجد میاں خالد بشیر نے ان کی بھانجی کی نمازِ جنازہ پڑھوانے سے اس لیے انکار کیا کہ 'ان کا تعلق شیعہ مسلک' سے تھا جس کے بعد قریبی گاؤں کے امام مسجد کو بلایا گیا، 'تاہم میاں خالد نے اعلان کیا کہ اس نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والے تمام لوگ اب مسلمان نہیں رہے اور ان کا دوبارہ نکاح ہوگا۔'
قاسم علی کے مطابق امام مسجد میاں خالد اس سلسلے میں ایک فتویٰ بھی لے کر آئے جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے ان کی بات مان لی۔
قاسم علی تصور کہتے ہیں کہ 'لوگوں نے امام میاں خالد سے پوچھا کہ اس نئے نکاح کی رجسٹریشن کیسے ہو گی، تو انھوں نے بتایا کہ نکاح کی رجسٹریشن پہلے ہو چکی ہے اور اب دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں۔'
تاہم اب علاقے کے لوگوں کے مطابق میاں خالد کہتے ہیں کہ 'چونکہ عدت پوری نہیں ہوئی، اس لیے دوسرا نکاح بھی مکروہ ہے، اور وہ عدت کی تکمیل کے بعد پھر نکاح کروائیں گے۔'
میاں خالد بشیر میڈیا کی آمد کی خبر سننے کے بعد گاؤں میں ملے ہی نہیں۔
دوسری جانب گاؤں کے رہائشی قاسم علی تصور کی بھانجی کی نماز جنازہ پڑھوانے والے چک نمبر 137 کے امام مسجد سید کاشف عمران شاہ کا کہنا ہے کہ ’میں نے یہ نماز جنازہ پڑھوائی اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ جو مولانا میاں خالد بشیر نے کہا ہے کہ نکاح ٹوٹ گیا ہے اور دوبارہ نکاح کروا کر رہے ہیں اس طرح سے نکاح نہیں ٹوٹتا۔‘
واضح رہے کہ ملک میں قومی ایکشن پلان میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کو روکنے اور نفرت پر مبنی مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی لازمی قرار دی گئی ہے۔
جبکہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 اے اور بی کے تحت اگر کوئی شخص اپنے زبان و بیان سے یا کسی حرکت سے عدم برداشت، دشمنی، مختلف مذاہب اور نسلوں کے درمیان نفرت کو ہوا دے یا ان کی عبادت گاہ، رہائش، کمیونٹی کو زبان یا کسی بھی دوسرے طریقے سے نقصان پہنچائے تو وہ قابلِ سزا جرم کا مرتکب قرار پائے گا۔
اسی معاملے پر علاقے کے لوگوں کے مطابق مقامی افراد پولیس کے پاس درخواست بھی لے کر گئے تھے۔ بی بی سی کے پاس موجود دستاویز کے مطابق پولیس نے ابتدائی درخواست کے بعد مولوی سمیت بعض لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔
فریقین پولیس کی موجودگی میں آپس میں گتھم گتھا ہوئے تھے جس کے بعد انہیں نقصِ امن کی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تاہم اشتعال انگیزی پھیلانے اور نکاح کا معاملہ پیچھے ہی رہ گیا اور پھر علاقہ مجسٹریٹ نے لڑنے کی وجہ کا تعین نہ ہونے کے باعث یہ مقدمہ ہی خارج کر دیا۔
ڈی پی او چنیوٹ کے مطابق ان کے پاس ایسی کوئی درخواست نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ وہ ان خبروں کی تصدیق کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اشتعال انگیز یا نفرت آمیز بیانات جیسے معاملات کو انسدادِ دہشت گردی کا محکمہ یعنی سی ٹی ڈی دیکھتا ہے۔'
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'اگر کسی گاؤں میں تیس چالیس افراد نے دوبارہ نکاح پڑھوایا ہے تو کیا یہ جرم ہے؟ ہمارے نوٹس میں یہ واقعہ نہیں، تاہم میں اس کو ضرور چیک کروں گا۔' سورس
مگر "خبر" کا مسلک ضرور ہوتا ہے ـ بی بی سی کو بھی چنیوٹ کے کسی دور افتادہ گاؤں کی خبر ہو گئی، نمائندہ بھی دوڑا گیا ـ کتنا سچ کتنا جھوٹ، کیا سب کچھ اور ہی، خاندانی یا قبضہ وغیرہ کاجھگڑا ا یا مذہبی جہالت ہی تھی ،نمائندہ نے کیا گل کھلا کر خبر کو ہوا دی- وکیل کچہری کو کس نے اکسایا، اور مدد کی -- ایک خبر میں دسیوں باتیں چھپی ہیں مگر ہم تو بی بی سی مسلک کے ماننے والے نہیں ــ ہاں دنیا بھر میں شیعہ سنی جھگڑا پھیلانے کو مواد مل گیا، یہ واقعہ کتب تک میں کوٹ ہو گا ، ایک جاہل مولوی کی اتنی عزت افزائی، کہ وہ انار کلی کی شاناں والی یاد آ گئی ـ
مگر "خبر" کا مسلک ضرور ہوتا ہے ـ بی بی سی کو بھی چنیوٹ کے کسی دور افتادہ گاؤن کی خبر ہو گئی، نمائندہ بھی دوڑا گیا ـ کتنا سچ کتنا جھوٹ، کیا کچھ اور ہی، خاندانی یا قبضہ وغیرہ کاجھگڑا تھا یا مذہبی جہالت ہی تھی ،نمائندہ نے کیا گل کھلا کر خبر کو ہوا دی- وکیل کچہری کو کس نے اکسایا، اور مدد کی -- اس ایک خبر میں دسیوں باتیں چھپی ہیں ہیں مگر ہم تو بی بی سی مسلک کے ماننے والے نہیں ــ ہان دنیا بھر میں شیعہ سنی جھگڑا پھیلانے کو مواد مل گیا، یہ واقعہ کتب تک میں کوٹ ہو گا ، ایک جاہل مولوی کی اتنی عزت افزائی، کہ وہ انار کلی کی شاناں والی یاد آ گئی ـ
آغاز میں ہی میں انا اللہ وانا الیہ راجعون لکھ دیا تھا آپ نے سوات میں خاتون کو کوڑے مارے جانے والی کہانی، ملالہ کی عزت افزائی، عراق میں ڈبلیو ایم ڈیز کی موجودگی جیسا رنگ دے دیا
Chapter: If the Imam does not offer the Salat (prayer) perfectly and the followers offer it perfectly
(55) باب إِذَا لَمْ يُتِمَّ الإِمَامُ وَأَتَمَّ مَنْ خَلْفَهُ
Narrated Abu Huraira:
Allah's Messenger (ﷺ) said, "If the Imam leads the prayer correctly then he and you will receive the rewards but if he makes a mistake (in the prayer) then you will receive the reward for the prayer and the sin will be his."
ہم سے فضل بن سہل نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے حسن بن موسیٰ اشیب نے بیان کیا ، کہا کہ ہم سے ابوعبدالرحمن بن عبداللہ بن دینار نے بیان کیا زید بن اسلم سے ، انہوں نے عطاء بن یسار سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ امام لوگوں کو نماز پڑھاتے ہیں ۔ پس اگر امام نے ٹھیک نماز پڑھائی تو اس کا ثواب تمہیں ملے گا اور اگر غلطی کی تو بھی ( تمہاری نماز کا ) ثواب تم کو ملے گا اور غلطی کا وبال ان پر رہے گا ۔
پاکستان میں حکومت کو ایک نیا قانون پاس کرنا چاہیے جو مولوی کسی کا نکاح فسخ کرے تو حلالہ حکومتی افراد ہی انجام دیا کریں کوئی مولوی حلالہ نہ کر سکے اور حلالہ انجام دینے والے حکومتی افراد حبشی ہونا چائیں
پاکستان میں حکومت کو ایک نیا قانون پاس کرنا چاہیے جو مولوی کسی کا نکاح فسخ کرے تو حلالہ حکومتی افراد ہی انجام دیا کریں کوئی مولوی حلالہ نہ کر سکے اور حلالہ انجام دینے والے حکومتی افراد حبشی ہونا چائیں
مولوی نے دھیاری لانی سی لا لی جس طرح آجکل حکومت قرضوں تلے دبی ہوئی ہے اور اگر نعیم الحق اعلان کر دے کہ آپ کےموجودہ شناختی کاڑڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں لہذا آپ نئے شناختی کاڑڈ بنوا لیں سارے مل کر اس میں حصہ ڈالیں گے حکومت کو نفع ہوجائے گا
مولوی نے سوچیا ہونا دھیاری نہیں لگ رہی چلو دھیاری لا لیئے
اکوڑے کے شیخ کی شخصیت کے منفی پہلو کے ساتھ ساتھ مثبت پہلو بھی تھے ہم کردار دیکھتے ہیں شخصیت نہیں بنو امیہ سے اختلاف کے باوجود ام حبیبہ کو ہم قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں جو ثبوت ہے کے کردارکو دیکھ کر ہم جواب دیکھتے ہیں اس خبیث مولوی کا کردار تمارے سامنے ہے
There are people who think the **** of turtle mixed in water will give them health, anything can be expected from them.
Watch the iqrar ihsan show on ary news to know the stupidity that are Punjabi people from turtle worshippers to some horny baba posing as a magician groping and ******* women. The stupidity that you've never seen can be found in Punjab.
How is it surprising that the people who are ignorant of the world, ignorant of the religion wouldn't be exploited by someone posing as an expert.
Thank you Benazir, Zardari and Nawaz Sharif for making education a luxury and producing ignorant like these for your vote bank