Advertisement

چار سو بلیو پاسپورٹ غیرمجاز افراد کو جاری ہونیکا انکشاف

blau112h23.jpg


سعودی حکام نے افغان شہریوں سے پاکستانی بلیو پاسپورٹ برآمد کرلئے,چارسو بلیو پاسپورٹ غیرمجازافراد کو جاری ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کی انویسٹی گیشن ٹیم کو باوثوق ذرائع سے پتا چلا کہ غیرمتعلقہ اور غیرمجاز افراد کو یہ بلیوپاسپورٹ 2018 سے 2022 کے درمیان جاری ہوئے، چون بلیوپاسپورٹ ابھی بھی غیرمجاز افراد استعمال کررہے ہیں۔

زرائع وزارت داخلہ نے مزید بتایا ہے کہ ستاون ہزار بلیو پاسپورٹ مجاز افسران اور اہلکاروں کے پاس ہیں، ذرائع وزارت داخلہ کہتے ہیں کہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے تیرہ سو ریڈپاسپورٹ بھی جاری کررکھے ہیں۔

بارہ ہزارسے زائد پاکستانی پاسپورٹ غیرملکیوں شہریوں کو جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، یہ پاسپورٹ ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یادرہے کہ ماضی میں بھی بلیو پاسپورٹ غیر متعلقہ افراد کو دینے کی بہت سی شکایات سامنے آئی تھیں۔۔ نوازشریف دور اور عمران دور حکومت میں بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر مجاز بلیو پاسپورٹ منسوخ کئے گئے تھے۔
 
Only 400? I know so many worthless people who have blue passports. Rehman aka Haram Malik sold 1000s of blue and red passports during his tenure as interior minister