پی ڈی ایم دور میں گیس قیمتوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضے میں بھی تاریخی اضافہ ہوا, پی ٹی آئی حکومت کے مقابلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ دور میں سرکلر ڈیٹ میں زیادہ اضافہ ہوا، پی ڈی ایم کے سوا سال میں گیس کے سرکلر ڈیٹ 533 ارب روپے بڑھا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے پونے 2 سال میں سرکلر ڈیٹ میں407 ارب کا اضافہ ہوا تھا، تاہم اتحادی حکومت کے صرف آخری سال میں گیس کے سرکلر ڈیٹ میں 461 ارب کا اضافہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حالیہ 3 سالوں میں گیس شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں 940 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جون 2020 میں گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 144 ارب روپے تھا۔
پی ٹی آئی حکومت کے اختتام پر گیس کا سرکلر ڈیٹ 1 ہزار 551 ارب روپے تھا، اتحادی حکومت کے اختتام پرگیس کا سرکلر ڈیٹ بڑھ کر 2084 ارب روپے تک پہنچا۔
ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت نے گیس صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ بھی ڈالا تھا، پی ڈی ایم حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 112 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔
پاکستان میں بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ ماہ ستمبر کے اختتام تک بڑھتے ہوئے 2540 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے باوجود اس کے کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا۔
وزارت مالیات کی جانب سے آئی ایم ایف سے لیے گئے 3 ارب ڈالر معاہدے کے حوالے سے پیش رفت اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی کہ اکتوبر کے اختتام تک تمام حکومتی کھاتوں کو ایک واحد اکاؤنٹ کے تحت کردیا جائے گا جس کا نگراں مرکزی بینک ہوگا تاہم اس حوالے سے ابھی معاملات تاخیر کا شکار نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے گردشی قرضوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 227 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1psmsmgarashqarza.png
Advertisement





