Advertisement

پی پی،ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس،دعوؤں کےبرعکس نمبرپورےنہ ہوئے

8pmlnppppparlimani.jpg

پنجاب میں تبدیلی لانے کی خواہش مند پی ڈی ایم کو اپنے دعوئوں کے برعکس سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی مایوسی کا شکار نظر آئی۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے بلندوبانگ دعوئوں کے برعکس اپنے ارکان کے نمبرز پورے نہ کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس آج ہوا جس میں دونوں جماعتوں کی طرف سے بھرپور طاقت کا استعمال کرنے کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی کے صرف 2 ارکان اسمبلی جبکہ مسلم لیگ ن کے 145 سے زائد اراکین نے شرکت کی۔


دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی طرف سے پنجاب کے اراکین اسمبلی کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی اس کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور سید حسن مرتضی ہی مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ان کے 5 اراکین پنجاب اسمبلی مشترکہ اجلاس سے غیرحاضر تھے ۔

Loading X post…
Open original post on X

مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے تقریباً 145 اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر دونوں سیاسی جماعتوں کے 150 سے کم اراکین اسمبلی مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے جس پر پنجاب میں تبدیلی لانے کی خواہش مند پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اپنے دعوئوں کے برعکس سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت بھی مایوسی کا شکار نظر آئی۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نے اراکین کی تعداد 167 جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین کی تعداد 7 ہے ، اس کے علاوہ اپوزیشن اتحاد کو ان کے دعوئوں کے مطابق 4 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کی حمایت بھی حاصل ہےجس کے بعد اپوزیشن اتحاد کی مجموعی طور پر تعداد 178 بن جاتی ہے لیکن مشترکہ اجلاس میں دونوں جماعتوں کے 150 سے بھی کم اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔