Advertisement

پی ٹی آئی کے لاپتہ افراد سے متعلق حماد اظہر کا عوام سے بڑا مطالبہ

8hammadazhahbtramutalannhsj.png

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چار پی ٹی آئی رہنماتاحال لاپتہ ہیں،لاپتہ رہنماؤں کے بارے میں غیر مصدقہ خبریں یا معلومات فراہم کرنے سے گریز کریں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنےبیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ہمارے 4 رہنما تاحال لاپتہ ہیں، ان میں شیخ رشید احمد، فرخ حبیب ، عبدالکریم اور اویس یونس شامل ہیں،اس کے علاوہ حسان نیازی، حیدر مجید، خالد گجر اور اکرم عثمان کے خاندان بھی ان کے ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

Loading X post…
Open original post on X

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ان لاپتہ رہنماؤں کے اہلخانہ کی حالت بہت بری ہے اور جبری انٹرویوز نے ان کی حالت کو مزید بدتر بنادیا ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ ان رہنماؤں کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے قبل جلد از جلد رہا کیا جانا چاہیے،عوام سے گذارش ہے کہ لاپتہ افراد سے متعلق غیر مصدقہ معلومات شیئر نا کی جائے، ان لوگوں کے پیاروں کے دکھ و تکلیف کا تھوڑا احساس کریں۔

Loading X post…
Open original post on X
 
sitting in Italy, enjoying vacations using looted money, Hammad is just angry that his politics also finished just like his old dad after licking Boots for a short time