- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xجی این این کے مطابق چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی شکل میں امت مسلمہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی۔سیف اللہ خان نیازی کے مطابق کل اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔
واضع رہے کہ عمران خان سعودی ولی عہد کے خصوصی طیارے پر پاکستان آرہے تھے تاہم تکنیکی خرابی کے سبب تاخیر ہوئی ، جس کے بعد وزیراعظم کل 29 ستمبر کو امریکہ سے واپس پاکستان پہنچیں گے۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/7223-1569610800
Last edited:





