Advertisement

پی ٹی آئی کی شکایات پر الیکشن کمیشن کا آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو خط

epcu11h2h1.jpg


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کو الیکشن لڑنے سے محروم نا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نا کیا جائے، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کی جائے۔
Loading X post…
Open original post on X

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کی شکایات دور کرنے اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے آزادنہ طریقے سے آر اوز کے سامنے پیش ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی کے کمپلینٹ سیل میں اب تک 47 شکایات موصول ہوئی ہیں، ان تمام شکایات کو ڈسپوز کردیا گیا ہے، جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے متعلق شکایات درج کروائیں ان تمام امیدواروں کے کاغذات بغیر کسی رکاوٹ کے جمع ہوچکے ہیں۔