پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں ممکنہ تاخیر کے پیش نظر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مشترکہ مفادات کونسل کے 5اگست کے فیصلےکو خلاف قانون قرار دے اور ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دے۔
درخواست میں الیکشن ایکٹ میں حال ہی میں کی گئی ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو ملنے والے اختیارات کو غیر آئینی قرار دینےاور صدر مملکت کو 90 روز میں انتخابات کروانے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت چاروں صوبوں کے گورنرز کو 90 روز میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے اور الیکشن کمیشن کوعام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6ptisuprememcourtdalalal.jpg
Advertisement





