Advertisement

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست مسترد

5hallelmaadilbareit.png

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت صرف پی ٹی آئی کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی اینٹی کرپشن عدالت میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف جعل سازی کے مقدمے میں دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت حلیم عادل شیخ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ 34 سال پرانا کیس ہے، اگر زمین غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی ہوتی تو بینک اس پر قرضہ نا دیتا، عدالت میں بینک سے قرضہ لے کر واپس کرنے کے ثبوت بھی فراہم کرچکے ہیں۔


دلائل سننے کے بعد اینٹی کرپشن کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس وقت صرف پی ٹی آئی کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے، دوسری جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ ہماری کرپشن کو نا چھیڑو۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ ہمارے 15 سال کو نا چھیڑا جائے۔