سابق چیئرمین نیب پر الزام عائد کرنے والی خاتون طیبہ گل نے کہا ہے میرے کیس سے پی ٹی آئی کی حکومت کو سیاسی فائدہ ہوا، پی ٹی آئی نے اس کیس کی مدد سے اپنے نیب کیسز ختم کروائے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال پر ہراسانی کا الزام عائد کرنے والی خاتون طیبہ گل نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ میرے کیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا اور اس سے پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تب پی ایم ہاؤس سے فون آیا کہ وزیراعظم ملنا چاہتے ہیں، مجھے اور میرے شوہر کو 45 دنوں تک ہماری مرضی کے بغیر پی ایم ہاؤس میں حبس بے جا میں رکھا گیا۔
طیبہ گل نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو ڈر تھا کہ اگر میں باہر گئی تو سب کو حقیقت معلوم ہوجائے گی، عمران خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میں نے ان کی بات پر بھروسہ کیااور سارے ثبوت انہیں دے دیئے، مگر پی ٹی آئی نے اس سے سیاسی فائدہ اٹھایا، اپنے نیب کیسز ختم کروائے، جاوید اقبال نے بھی پی ثی آئی کی حکومت سے سمجھوتہ کیا اور پی ٹی آئی مخالفین کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے 45 روز تک پی ایم ہاؤس میں رکھا گیا، دھمکیاں دی گئیں، مجھے ہراساں کیا گیا، اعظم خان نے میرے دروازے کے ںاہر گارڈ کھڑا کیا، عمران خان کے نوٹس میں سں کچھ تھا، کوئی مدینہ کی ریاست نہیں تھی بس لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا، ان کی حکومت نے ثبوت مٹانے کی کوشش کی مگر میرے پاس تمام چیزوں کے ثبوت موجود ہیں۔
dar is bat ka hai ke izzatdar log in ***** kanjro ki kamayi dek kr kahin khud bi is danda me na kod pare.. in ***** kanjrio ki kamayi crore me hai, or aik izzatdar bamoshkil 60k monthly kamata hai