Advertisement

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف سماعت، سکندرسلطان راجہ کا شکوہ

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنر کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی

آج تو آپ نے ہمارے آر اوز معطل کرا دئیے،چیف الیکشن کمشنر کا پی ٹی آئی وکیل سے ہنستے ہوئے شکوہ

مجھے نہیں پتہ تھا،وکیل علی ظفر

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس، وکیل اکبر ایس بابر نے دلائل دیئے کہ، انتخابات کو کالعدم قرار دینا چاہیے، اس کے بعد درخواست گزار نورین،محمود خان اور صبا زاہد کے وکلا نے بھی اکبر ایس بابر کے دلائل اپنا لئے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیئے کہ، باقی سیاسی پارٹیوں کے الیکشن بھی ہوئے، ان پارٹیوں کے انتخابات پر بھی بہت اعتراضات سامنے آئے،ان پارٹیز نے پھر اعترضات کو دور کیا،

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کے سماعت کے دوران دلچسپ صورتحال، ایک درخواست گزار نورین فاروق خان آبدیدہ ہوگئیں، کہا، انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے تھے ، پارٹی کے لئے جیل گئے مشکلیں برداشت کیں

الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین میں کی گئی ترمیم کو تسلیم نہیں کیا،علی ظفر
شو آف ہینڈز کےذریعے الیکشنز کرانے کےلئے ترمیم کی،علی ظفر
الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق 2019 کے آئین کے مطابق الیکشنز کرائے،علی ظفر
پارٹی آئین کے مطابق الیکشنز پینل کی بنیاد پر لڑے جاتے ہیں،علی ظفر
وفاقی اور صوبائی سطح پر پینل پر الیکشنز ہوتے ہیں،علی ظفر
پارٹی آئین کے مطابق اگر ایک پینل سامنے آتا ہے تو ووٹ کی ضرورت ہی نہیں،علی ظفر
اگر پینل ایک ہے تو ووٹر پوچھ ہی نہیں سکتا ووٹ کیوں نہیں ڈالنے دیا،علی ظفر
کیا یہ سب پارٹی آئین میں ہے؟ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ
جی پارٹی کے آرٹیکل 5 میں موجود ہے،علی ظفر
بیرسٹر علی ظفر نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 5 کو پڑھ کر سنایا
​