Advertisement

پیکا متنازع قانون،جلدبازی میں منظور کرایا گیا،ندیم افضل چن


پیکا کا قانون متنازع ہے اس پر مزید گفتگو ہونی چاہیے تھی، جو بھی قانون جلد بازی میں منظور کرایا جائے گا اس پر سوال ضرور اٹھیں گے، فیک نیوز سے سیاستدانوں کی ہمیشہ پگڑیاں اچھالی گئی ہیں مگر اب معاملہ دوسرے اسٹیک ہولڈرز کا ہے تو قانون بھی آ گیا عمل بھی ہو جائے گا۔ ندیم افضل چن
Loading X post…
Open original post on X

پیکا قانون منظور ہو گیا مگر ابھی اس کے جو رولز بنیں گے اس میں فیک نیوز سمیت کئی اہم چیزوں کی وضاحت سامنے آ جائے گی۔۔ عمران حکومت نے ناقابل ضمانت کا آرڈیننس کیا تھا ہم نے سزا تین سال تک کی ہے۔ دنیا بھر میں اس پر کام ہو رہا ہے، امریکا نے ڈیپ فیک اکاونٹیبلٹی ایکٹ بنایا ہے۔ اس پر مشاورت کا مذید وقت لیا جاتا تو اس میں مذید بہتری آ سکتی ہے۔ چونکہ معاملہ صحافیوں سے متعلق ہے اس لیے ہر فورم پر پریس کلب کے رکن ایک صحافی کو شامل کیا گیا ہے۔ بیرسٹر عقیل
Loading X post…
Open original post on X

فیک نیوز کے سب سے بڑے شکار صحافی ہیں، صحافیوں کی پگڑیاں روز اچھالی جاتی ہیں۔۔ ایک صحافی تب خائف ہو گا جب وہ فیک نیوز دے رہا ہو۔۔ قانون ضرور ہونا چاہیے مگر صحافتی تنظیموں کو چاہیے کسی سیاسی جماعت کے ہاتھوں میں نا کھیلیں، صحافی اپنے اعتراضات خود عدالت میں لے کر جائیں گے۔ عامر الیاس رانا
Loading X post…
Open original post on X
​