پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملے پر پارٹی میں تنازعات کا نوٹس لےلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر اختلافات اور بیان بازی کے بعد پارٹی قیادت حرکت میں آگئی ہے۔
پیپلزپارٹی قیادت نے تنازعات کے خاتمے کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی کمیٹی تشکیل تشکیل دیدی ہے جس میں سینئر پارٹی رہنما مراد علی شاہ، قائم علی شاہ، خورشید شاہ، نثار کھوڑو، مکیش چاولہ اور امداد پتافی کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کو پارٹی رہنماؤں کے درمیان ٹکٹوں کے حصول کیلئے سامنے آنے والے تنازعات کو دور کروانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی اوباڑو میں شہریار شراور جام مہتاب ڈہر میں تنازعات ختم کروانے کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کے حصول کیلئے سامنے آنے والے تنازعات کے باعث متعدد حلقوں میں ٹکٹیں جاری نہیں کی ہیں، ان حلقوں میں این اے200، پی ایس18، پی ایس 31، پی ایس 64، پی ایس65 سمیت 15 سے زائد نشستیں شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah1ih311.jpg
Advertisement





