ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایران سے اسمگل ہوکر آنے والے پیٹرول کی مانگ میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مانگ میں اضافے کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اس وقت ایرانی پیٹرول کی فروخت غیر قانونی طور پر جاری ہے، ایرانی پیٹرول 160 روپے سے 190 روپے فی لیٹر تک میں فروخت ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے سے زائد اضافے کے بعد عوام کی بڑی تعداد سستے پیٹرول کیلئے ایرانی پیٹرول پمپس کا رخ کررہی ہے۔
خیال رہے کہ نگراں حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے2 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 331 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل17روپے34 پیسے اضافے کے بعد 329 روپے18 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2iranipetrrorlrjrljrl.jpg
Advertisement





