پینتیس پینچر، منشاء کی منشا اور وزیراعظم کی کنفیوزن۔
گذشتہ دنوں سینٹ نے عمران خان کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کی جسکی وجہ عمران خان کا وہ بیان تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کے سینٹ صحیح عوامی ادارہ نہیں ہے کیونکہ سینیٹرز کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے نہیں ہوتا ہے اور انتخابات میں جیت کیلیے سینٹ کے امیدواران روپے پیسے کی برسات کردیتے ہیں۔ یہ عام مشاہدہ ہے کہ پاکستان کی سینیٹ کی نشست حاصل کرنے کیلیے کے لئے امیدوار یا تو خود کروڑوں روپیہ استعمال کرتے ہیں یا انکے معاون جنکا تعلق اکثراوقات ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مالکان سے یا انکے درمیانی سوداکاروں سے ہوتا ہے جو ان امیدواروں کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے منتخب کرنے کے لئے بھاری فیسیں ادا کرتے ہیں جسکا فائدہ سرمایہ دار بھرپور طریقے سے اٹھاتے ہیں اس کے علاوہ کچھ ان کے ووٹ ہوتے ہیں جنکے زریعے وہ حکمران جماعت کا صدر منتخب کروانے کے لئے انکی ضرورت ہوتے ہیں۔ گذشتہ سینٹ انتخاب کے اکھاڑے کہاں کہاں اور کیسے کیسے سجے اور کیسے اکثریتی پارٹی کے سینٹ کےامیدوار ہارے اور کسطرح اقلیتی جماعت کے امیدوار جیتے عوام کو آج بھی یاد ہے۔
ہمسائہ ملک بھارت میں بعض امیدواروں پر پیسوں کے استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے جس میں ملک کے معروف صنعتکار، مکیش امبانی کا نام بھی خبروں میں گرم ہے اور نریندرمودی کی عالمی میڈیا مارکیٹنگ مہم اسکی ایک مثال ہے جس نے ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کررکھا ہے ان رقوم نے گزشتہ سال پاکستان کے عام انتخابات میں بھی فیصلہ کن کردار ادا کیا اور ملک کے سب سے بڑے صنعت کار میاں منشا نے بہت اہم کردار ادا کیا جنکا نام بھی دھاندلی دھاندلی کے شور میں اکثر سنائی دیا گیا ، امبانی اور منشا گروپ کا کردار صنعتکار کوچ برادران سے کچھ مختلف نہ تھا جنہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں صدر اوباما اور ان کے لبرل ایجنڈے کو شکست دینے کے لاکھوں ڈالرزخرچ کیے تھے۔
گیارہ مئ کی رات نجم سیٹھی نے موجودہ پرائم منسٹر نوازشریف کو فون کرکے بتایا کہ " میاں صاب پینتی پینچر لادیتے نے " میاں صاحب پینتیس پینکچر لگا دیے ہیں، سینئر صحافی شاہد مسعود نے اپنے کئ ٹی وی پروگراموں میں واضح اور واشگاف الفاظ میں تصدیق کرچکے ہیں وہ یہ بتاتے ہے کہ ٹیپ موجود ہیں بلکہ یہ ایک نہیں کئ ہیں۔ نجم سیٹھی چونکہ پنجابی سپیکنگ ہیں اسلیے انہوں نے پنجابی میں پینتی پینچر کہا کچھ جگہ پر ایک صاحب اردو میں بھی ان پینکچر کا زکر کررہے ہیں جنکا تعلق اردو زبان سے جو کہ عدالتی اہلکار بھی ہے، انہوں نے ایک دوسرے پروگرام میں اپنے ساتھی اینکر سے یہاں تک بھی کہا کہ آپ آئیں میں آپکو بھی سنوادوں گا، انکا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ ریکارڈنگ سنی ہے اسلیے انہیں نجم سیٹھی کیطرف سے ملنے والی خالی پیلی دھمکیوں کا کوئی ڈر نہیں کیونکہ تحقیقات کیمطابق ٹیپ اصلی ہے۔ نجم سیٹھی بارہا اپنے پروگراموں میں کہہ چکے ہیں کہ وہ ڈاکٹر شاہد مسعود اور عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج رہے ہیں جوکہ آج تک دونوں کو ہی نہیں ملا، نجم سیٹھی کے توہین آمیز رویے اور بار بار شاہد مسعود کو جھوٹا کہنے کی بناء پر شاہد مسعود نے بھی کہا کہ بات نکلے گی تو بہت دور تک جائے گی جو ستر کی دھائی سے شروع ہوتی اور غداری کے مقدمات پر ختم ہوگی۔
گیارہ مئ کے جھرلو انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا الزام ملک کی تمام ہی جماعتیں لگارہی ہیں اور تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انکی پینسٹھ سے ستر سیٹوں پر دھاندلی کے زریعے نتائج تبدیل کیے گے ہیں اور عمران خان تواتر سے چارحلقوں میں انگوٹھوں کے فرینزک کا مطالبہ کررہے ہیں انکا کہنا ہے کہ انہوں الیکشن کو تو قبول کرلیا ہے مگر دھاندلی کو کسی صورت قبول کرنے کیلیے تیار نہیں تاکہ آئندہ ہونے والے انتخابات پر سے ووٹرز کا اعتماد نہ اٹھ جائیں اور وہ لوگ جیتیں جو سب سے اچھی دھاندلی کرنا جانتے ہو اس کے لیے ہم کوشش کرتے رہیں گے دوسری صورت میں ہم عوامی طاقت کے زریعے زبردست تحریک چلائیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ 2 مارچ کو سپریم کورٹ کیا کرتی ہے۔
تجربے کی بنیاد پر ووٹ مانگنے والی جماعت کی حکومی کارکردگی تجربے کے منہ پر کسی طمانچے سے کم نہیں ؟ اگر غیرجانبداری سے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہاں جانچنے کیلیے کچھ موجود ہی نہیں جس پر بحث کی جاسکے کیونکہ اکثریتی پارٹی ہونے کے باوجود بھی حکومت کو وزراء و مشیران بنانے کیلیے ایوان کے باہر سےلوگوں کی خدمات حاصل کرنا پڑرہی ہیں صرف محکمہ پانی وبجلی جس پر میاں صاحبان نے بڑے بلندوبانگ دعوے کیے تھے پر نصف درجن کے قریب لوگوں کو وزیر یا مشیر بنانا پڑا اور لوڈشیڈنگ کا معاملہ ہنوز حل طلب ہے، نندی پور پراجیکٹ پر گھپلوں کی خبریں عام ہیں اور کوئی سدباب بھی نہیں کیا جارہا۔ منشاء کی منشا کے بغیر ممکن ہی نہیں کہ کسی اہم عہدہ کی زمہ داری کسی کو سونپی جاسکےکبھی قومی ائرلائن کی سربراہی کسی زاتی خدمتگار کو دی جارہی ہے تو کہیں یوتھ لون سکیم کی چیرپرسن شپ مریم نواز کو سونپی جارہی ہے، گذشتہ حکومت نے پانچ سال میں ستاسی ہزار ارب روپے کے نوٹ چھاپے اورموجودہ حکومت نے صرف دس ماہ میں ہی ستانوے ہزار روپے کے نوٹ چھاپ چکی ہے جس سے مہنگائی میں دوسوفیصد تک اضافہ ہوچکا ہے اور غریب عوام بری طرح پس چکی ہے مگر حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہیں اپنے زاتی کاروبار سے فرست ہی نہیں وہ بھلا کیونکر عوام کیلیے فکرمند ہونگے۔
وزیراعظم جس ایوان سے منتخب ہوئے ہے اسی میں حاضری لگانے سے قاصر ہیں ہزاروں کی تعداد میں معمور سیکورٹی ہونے کے باوجود بھی وزیراعظم کو ایوان میں حاضر ہونے سے ڈرلگتا ہےملک میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی بھرمار ہے بھتہ خوری، اغوابرائے تاوان جیسے جرائم کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد تک تیزی سے پھیل چکے ہیں موجودہ حکومت کیطرف سے بلائی گئ کل جماعتی کانفرنس کے بعد حکومت کا غیرسنجیدہ رویہ سب پر عیاں ہے جسکی وجہ سے مزاکرات تعطل کا شکار ہوئے اور پھر سے اے پی سی بلانا پڑی، پھر طالبان سے مزاکرات پر تمام جماعتوں کی رضامندی ہوئی اور مزاکراتی ٹیمیں بنانے کے فیصلے ہوئے جسکے لیے اتنے بڑے ایوان سے حکومت کو ایک بھی رکن پارلیمنٹ سے دستیاب نہ ہوا تو مجبورا حکومت کو ایوان کے باہر سے مدد لینا پڑی۔ آج کی تاریخ تک مزاکرت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی کبھی حکومت مزاکرات کی طرف چل پڑتی ہے تو کبھی اپریشن کیطرف موجودہ حکومت کی غیر متزلزل حکمت عملی کی وجہ سے انتشار پھل رہا ہے جسکا فائدہ ملک دشمن قوتیں بھرطریقے سے اٹھارہی ہیں اگر یہ ہی حال رہا تو خاکم بدہن نتائج خطرناک حد تک پہنچتے دکھائی رہے ہیں۔ اللہ ہمیں ان طالع آزماوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ آمین ۔ عمران درانی۔
Last edited by a moderator:





