Advertisement

پولیس حراست میں 2ملزمان ہلاک ,ملزمان نے 30روپےکےتنازع پر2بھائیوں کوقتل کیا

Loading X post…
Open original post on X

لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم مارے گئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق زیر حراست ملزموں کو نشاندہی کے لئے رائیونڈ لیجایا جارہا تھا، جہاں ملزموں کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزموں کو چھڑانے کی کوشش کی، دوران فائرنگ زیر حراست مرکزی ملزم اویس اور شہزاد موقع پر مارے گئے۔

فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے کی گئی جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

واضح رہے کہ ہلاک ملزموں نے چند روز قبل معمولی تنازع پر دو سگے بھائیوں کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا، تنازع صرف 30 روپے کا تھا، جو بعد میں جان لیوا ثابت ہوا۔


Source ​
 
Last edited: