Advertisement

پولیس حراست میں دوخواتین کی ہلاکت کا معاملہ، فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول

images


لاہور میں پولیس حراست کے دوران دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں خواتین کے 9 مختلف اقسام کے نشہ آور مواد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نشے کے باعث دونوں خواتین کے جگر شدید متاثر ہوچکے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کی ہلاکت کارڈیو پلمونری اریسٹ کے باعث ہوئی، جبکہ فرانزک رپورٹ میں ان کے جسم میں مختلف نشہ آور اجزا پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خواتین کے جسم میں مارفین کی دو مختلف اقسام کے نشے کے اجزا بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ڈیزی پام، ڈیکسا سمیت دیگر نشہ آور اشیا کے اجزا بھی پائے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین 9 مختلف اقسام کا نشہ کرتی تھیں، جس کے باعث ان کے جگر متاثر ہوچکے تھے۔

پولیس حراست میں خواتین کی ہلاکت کے معاملے میں فرانزک رپورٹ کو کیس کی تحقیقات کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 17 سالہ آمنہ اور 22 سالہ انمول کو چار اگست کو چوری اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت درج ایک مقدمے میں گرفتار کر کے لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ لایا گیا تھا، جہاں پولیس کے مطابق ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی دونوں خواتین کی طبعیت خراب ہوئی، جس پر انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی موت ہو گئی۔


Source​
 
Advertisement