بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان حملوں میں ایک فوجی افسر سمیت نو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجگور اور نوشکی کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، آپریشن میں 20 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xآئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات کو بلوچستان کے ان علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کرنے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا تھا۔
واضح رہے کہ 2 فروری کے ان حملوں کے حوالے سے 3 فروری کو آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ کہ پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنےو الے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے بھارت اور افغانستان سے رابطوں تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں مفرور دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہےا، اس علاقے میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
یادرہے کہ بلوچستان کے 2 مقامات پر دہشت گردوں نے بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز کے پسپا کردیا تھا، اس کارروائی میں 13 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11panjgur.jpg
Advertisement





