پنجاب کی جامعات میں بطور وائس چانسلر تعینات ہونے کے خواہش مند سینئر اساتذہ سفارش کے چکر میں فراڈیوں کے ہاتھوں لٹ گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مختلف یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، اس دوران وائس چانسلر تعینات ہونے کے خواہش مند سینئر اساتذہ سفارش کے چکر میں لٹ گئے ہیں اور اپنی جمع پونجی لٹا بیٹھے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فراڈیوں نے خود کو سیاسی اثر رسوخ رکھنے اور حساس اداروں کے افسران ظاہر کیا اور امیداوروں سے رابطے کرکے ان کی سیلکشن کیلئے معاملات طے کیے اور ان سے لاکھوں روپے اینٹھ لیے۔
اس فراڈ کا انکشاف پنجاب یونیورسٹی کے ایک افسر کی جانب سے کیا گیا جس سے فراڈیوں نے پیسوں کے ساتھ ساتھ اس کا لیپ ٹاپ بھی ہتھیا لیا تھا، متعلقہ اداروں نے اس انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فراڈیوں کی جانب سے وائس چانسلر کی تعیناتی کے خواہش مند تمام امیدواروں سے رابطے کیے گئے اور انہیں سیلکشن کی یقین دہانی کروائی گئی، فراڈیوں کے جال میں پھنسنے والے زیادہ اساتذہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،تاہم یہ لٹنے والے افراد اس واقعے کی رپورٹ درج کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jamia1h11i.jpg
Advertisement





