Advertisement

پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں خطرناک اضافہ، مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز

HIV-blood-test.png

پنجاب میں ایڈز کے کیسز میں تشویشناک اضافے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہزاروں مریض اب بھی علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 45 ہزار 391 افراد ایڈز کا شکار ہیں، جن میں سے 32 ہزار 254 مریض علاج حاصل کر رہے ہیں، جبکہ 13 ہزار سے زائد متاثرہ افراد تاحال علاج سے محروم ہیں، جسے ماہرین صحت نے انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد میں 31 ہزار سے زائد مرد، 9 ہزار 510 خواتین اور 2 ہزار 514 خواجہ سرا شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مرض معاشرے کے مختلف طبقات میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

رپورٹ میں بچوں میں ایڈز کے پھیلاؤ کو بھی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 14 سال سے کم عمر 1900 سے زائد بچے اس مرض کا شکار ہیں، جن میں ایک ہزار 29 لڑکے اور تقریباً 900 لڑکیاں شامل ہیں۔

مختلف اضلاع کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 267 بچے رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ننکانہ صاحب میں 532 بچے متاثر ہیں۔ اسی طرح لاہور میں 511 بچے ایڈز کا شکار ہیں جبکہ قصور میں 229 بچے متاثرہ قرار دیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایڈز سے متاثر 37 فیصد بچے علاج سے محروم ہیں، جو صورتحال کو مزید سنگین بنا رہا ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔

شہری سطح پر لاہور سب سے زیادہ متاثر شہر ہے جہاں 10 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد فیصل آباد میں 5 ہزار مریض سامنے آئے، جبکہ ملتان میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سرگودھا اور گجرات میں 2 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ننکانہ صاحب میں بھی 2 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator:

too much sex male female male male etc sad