- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
پنجاب حکومت کے ملکی و غیر ملکی قرضوں سے متعلق نئی دستاویزات سامنے آگئی ہیں جن کے مطابق صوبہ پنجاب اس وقت مجموعی طور پر ایک ہزار 691 ارب روپے کا مقروض ہے، تاہم گزشتہ سال جون کے مقابلے میں قرضوں کے حجم میں تقریباً 66 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق جون 2025 میں پنجاب پر قرضوں کا مجموعی بوجھ ایک ہزار 757 ارب روپے تھا جو مارچ 2026 تک کم ہو کر ایک ہزار 691 ارب روپے رہ گیا۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر 2025 سے مارچ 2026 کے دوران بھی قرضوں میں 13.2 ارب روپے کی کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مجموعی قرضوں میں سب سے بڑا حصہ بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی اداروں سے حاصل کردہ قرضوں کا ہے، جو کل قرضوں کا 42 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح 20 فیصد قرض ایشیائی ترقیاتی بینک سے جبکہ 18 فیصد قرض چین سے حاصل کیا گیا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت مالی نظم و ضبط اور بہتر قرضہ جاتی حکمت عملی کے ذریعے قرضوں کے بوجھ میں بتدریج کمی لانے کی کوشش کر رہی ہے۔





