Advertisement

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا نادرا سے معاہدہ‘ فرد ریکارڈ 5منٹ میں ملا کریگا

punjabpro.jpg

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے نادرا کے ساتھ معاہدے کے بعد ضلع راولپنڈی کے 134سے زائد ای سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سروس کا باقاعدہ آغاز آج سےکیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی میں قائم 69سے زائد ای سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ 5منٹ سے بھی کم دورانئے میں حاصل کیا جا سکے گا۔ ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں گوجر خان 19، کلرسیداں 15، کہوٹہ12، ٹیکسلا 16اور مری میں قائم نادرا کے 3ای سہولت مراکز سے فرد برائے ریکارڈ باآسانی حاصل کیا جا سکے گا۔ ضلع راولپنڈی میں قائم آٹھوں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر 90فیصد سے زائد رش میں کمی واقع ہو گی۔

عوام کو دور دراز واقع گائوں اور قصبوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر نہیں آنا پڑیگا بلکہ انکے یہاں گلی محلوں میں قائم نادرا ای سہولت مراکز سے ہی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔ ابتدائی طور پر فرد کی قیمت 150روپے اور نادرا کی فیس 100روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے اصل شناختی کارڈ اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد فرد برائے ریکارڈ جاری کیا جائیگا۔ ای سہولت مراکز پر تربیت یافتہ نمائندوں کے علاوہ تمام ضروری سامان مہیا کر دیا گیا ہے تاکہ سروس کی فراہمی بلاتعطل مہیا کی جا سکے۔ ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولیات کی بروقت
​


فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس انقلابی قدم سے جہاں 8اراضی ریکارڈ سنٹرز سے ضلع کے تمام لوگ خدمات حاصل کر رہے تھے‘ اب ان خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار میں مزید 134سے زائد سہولت مراکز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/480959
​
 
Last edited by a moderator: