Advertisement

پنجاب حکومت کا کالاقانون اور انگریز کا رولٹ ایکٹ:حبیب اکرم


" پہلی جنگِ عظیم کے بعد 1919 میں انگریز حکومت نے ایک قانون بنایا جس کے تحت پولیس بغیر وارنٹ کسی کو بھی گرفتار کر سکتی تھی اور خفیہ عدالتوں کے ذریعے بغیر وکیل یا اپیل کے حق کے دو سال تک قید رکھ سکتی تھی۔ اسکے تحت قانون شہادت پر عمل کرنا بھی ضروری نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مدعی اور گواہیوں سے متعلق معلومات دی جائیں گے۔ قائدِ اعظم نے اسے کالا قانون کہا تھا اور احتجاجاً اقانون ساز اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا، رولٹ ایکٹ کے خلاف ہندوستان میں مزاحمت شروع ہوگئی، اسی معاملے پر 13 اپریل 1919 کو جلیانوالہ باغ میں لوگ اکٹھے ہوئے تو ان پر انگریز فوج کی ایک پلٹن نے جنرل ڈائر کے حکم پر گولیاں چلائیں، اسکے نتیجے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے"۔حبیب اکرم

"پنجاب حکومت کے اس مسودہ قانون کو پاکستانی سیاست سے جوڑ کر دیکھیں تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس قانون کا اطلاق صرف سوشل میڈیا اور اپنے سیاسی مخالفین پر ہوگا۔ ہر ضلعے میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم خفیہ کمیٹی کو اپنی مرضی سے کسی کے خلاف کاروائی شروع کرنے کا اختیاردینے کا مطلب ہی یہی ہے کہ حکومت کا ناپسندیدہ کوئی شخص بچنے نہ پائے۔ کوئی جلسے میں وزیراعلیٰ یا وزیراعظم کے بارے میں کچھ کہہ دے تو دھر لیا جائے، سوشل میڈیا پر کوئی فقرہ لکھ دے تو پکڑا جائے، احتجاج کرے تو بھی قابو آجائے، 5، 7 لوگوں میں بیٹھ کر بحث کرے تو بھی رگڑ دیا جائے۔ پاکستانی قانون کو مدنظر رکھیں تو ایسے شخص کو سال، دو سال میں ہی تباہ کیا جاسکتا ہے۔ غالبا مقصد ہی یہی ہے کہ ان سب لوگوں کو چن چن کر پکڑا جائے جو حکومت کے خلاف ایک لفظ بھی کہنے جرات رکھتا ہو۔ اسکے بعد حکومت ویران مینڈیٹ کیساتھ ایک دوسرا جنم لے لے گی"- حبیب اکرم
​