Advertisement

پنجاب حکومت نوازشریف کی سزا کیوں معطل نہیں کرسکتی؟صدیق جان کا تبصرہ

پنجاب حکومت نواز شریف کو ضمانت نہیں دے سکتی، 2 دسمبر 2020 کے نوازشریف کو مفرور اشتہاری قرار دینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں واضح لکھا ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے،

پنجاب حکومت کے پاس نظرثانی کا کوئی اختیار نہیں۔

دوسری بات یہ ہے کہ نوازشریف کو میڈیکل گراونڈ پر ضمانت مل ہی نہیں سکتی کیونکہ سرکاری میڈیکل بورڈ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

تیسری بات، نوازشریف اگر بیمار تھے تو کچھ عرصہ پہلے دبئی اور سعودی عرب تک کیسے آ گئے تھے؟؟
Loading X post…
Open original post on X

کچھ اور ممالک میں کشتیوں کی سیر کی ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں،

ن لیگ والوں کے بیانات موجود ہیں کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے کی وجہ ریسک فیکٹر زیرو ہونا اور گارنٹی نہ ملنا ہے،

عمران خان کی گاڑی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں لانے کے لیے پمز کے سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ کی رپورٹ مانگی گئی تھی. اب نوازشریف کو ایک جعلی میڈیکل رپورٹ پر ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے؟؟
​
 
Advertisement