Advertisement

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ، جلسے، دھرنے اور مظاہروں پر پابندی عائد

Advertisement
Advertisement
کرم میں فوجی کانوائے پر حملہ، تین سپیشل فورس کے جوان مارے گئے، جبکہ باقی بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے علاوہ ہنگو میں پولیس سٹیش۔ پر حملہ، طویل محاصرے کے بعد پولیس اہلکاروں نے سرنڈر کردیا جن کو طا-لبان نے گرفتار کیا۔جبکہ وزیرستان میں ایک کاروائی کے دوران ایس ایس جی کے تین جوان بھی مارے گئے۔خیر چھوڑیں اہم بات سنیں کہ اینٹیلجنس اداروں کو 27 ستمبر لانگ مارچ کی مکمل منصوبہ بندی کا علم ہے جس میں ان کو اسلحہ بردار فورس وغیرہ وغیرہ کی پہلے سے مکمل جانکاری مل چکی ہے۔ جبکہ اوپر بیان کیئے گئے واقعات کا علم ان کو وقوع ہونے کے بعد ہوا
Loading X post…
Open original post on X
 
Advertisement
Advertisement
پنجاب میں بار بار دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ فارم-47 کی مسند پر بیٹھی حکومت کی بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن میں ہمیشہ سیکیورٹی تھریٹ اور امنِ عامہ کا بہانہ بنایا جاتا ہے، مگر اصل مقصد سیاسی سرگرمیوں، مظاہروں اور عوام کے اکٹھے ہونے پر پہرے بٹھانا ہے۔ اور جب حقیقت میں ایسا خطرہ آ جاتا ہے تو ایسے نوٹیفکیشن کی وقعت نہیں رہتی. آئین کا آرٹیکل ۱۶ اور ۱۷ ہر شہری کو پرامن اجتماع اور آزادیٔ اظہار کی ضمانت دیتا ہے، لیکن فسطائی انتظامیہ نے نوآبادیاتی دور کے قوانین کو سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کا ہتھیار بنا لیا ہے۔ جس صوبے میں چار شہریوں کے پرامن کھڑے ہونے پر دفعہ 144 لگانی پڑے، وہاں کے حکمران مقبولیت کے دعوے نہیں کر سکتے؛ یہ صرف ریاستی خوف اور فسطائیت کی گواہی ہے۔​
 
Advertisement