جائیداد فروخت کرنے والے شہریوں کو 4 فیصد کے بجائے اب 6فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہو گی: رپورٹ
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جائیداد کی خریدوفروخت پر نان فائلر خریدار وفروخت کنندہ کے لیے ٹیکس کی شرح میں 3 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پراپرٹی ٹیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ جائیداد کی خریدوفروخت پر نان فائلر خریدار وفروخت کنندہ کو اب مجموعی طور پر 18.5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔
اگلے مہینے سے پلاٹ، فلیٹس یا مکان کی خریدوفروخت کرنے والے نان فائلر خریدار کو 7 فیصد کے بجائے 10اعشاریہ 5 فیصد ٹیکس ادائیگی کرنی ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق جائیداد فروخت کرنے والے شہریوں کو 4 فیصد کے بجائے اب 6فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنی ہو گی۔ ٹیکسز میں پراپرٹی ویلیو کی 1 فیصد سٹیمپ ڈیوٹی کے علاوہ 1 فیصد ٹیکس ٹائون بھی شامل ہے۔
رہنما پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن عمران میگران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خریدار یا فروخت کنندہ کے فائلر ہونے کی صورت میں 2،2 فیصد کے بجائے اب 3،3 فیصد ایڈوانس ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
جائیداد کی خریدوفروخت پر 1فیصد سٹیمپ ڈیوٹی وٹائون ٹیکس شامل کرنے کے بعد فائلر (ٹیکس پیئر) شہریوں کے مابین ایک ڈیل کی صورت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو 8 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ موجودہ حکومت کی طرف سے گزشہ ماہ جون میں پیش کیے گئے بجٹ میں 5 سالوں بعد ایڈوانس وگین ٹیکس نہ لینے کے سلسلہ کو ختم کیا گیا ہے اور اب پراپرٹی پر یہ ٹیکس ہر صورت ادا کرنا ہو گا۔
دوسری طرف بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرض منظوری کے بعد پہلی قسط جاری ہونے کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھی ہیں۔ آئی ایم ایف کی طرف سے پراپرٹی وزرعی شعبوں میں ٹیکس وصولیوں میں بہتری کے حوالے سے پلان مانگا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے بعد ایک اور منی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8prperttaxincreaseesese.jpg
Advertisement





