Advertisement

پشاور سمیت کے پی کے متعدد شہروں میں موبائل فون سگنلز اور انٹرنیٹ کی بندش


image


پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے متعدد شہروں میں موبائل فون سگنلز اور انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق تاحال متعلقہ حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا ان علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بی بی سی اردو نے پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد صوبائی رہنماؤں اور دیگر حکام سے رابطے کی کوشش کی، تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

Loading X post…
Open original post on X

رابطوں میں مشکلات کے باعث خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے ذمہ داران کا موجودہ صورتحال پر مؤقف بھی سامنے نہیں آ سکا۔ تاہم پی ٹی آئی کے مرکزی ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے ایک، دو صوبائی رہنماؤں کے بیانات پوسٹ کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد بعض شہریوں نے مٹھائی تقسیم کی۔ تاہم آزادانہ رابطے ممکن نہ ہونے کے باعث ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

Loading X post…
Open original post on X

بی بی سی اردو کے مطابق بنوں میں ایک شہری سے رابطہ ہوا، جنہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں اور نہ ہی ایمرجنسی یا گورنر راج کے حق میں کوئی مظاہرہ ہو رہا ہے اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی احتجاج کیا جا رہا ہے
Loading X post…
Open original post on X