سابق وزیراعلی پرویز خٹک کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹینرز پارٹی بن گئی،پارٹی میں 57 سابق پارلیمنٹینرز کی شمولیت کا دعوی لیکن اجلاس میں صرف 33 ہی موجود تھے، پارٹی پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے جاری ہیں۔
مبشر زیدی نے لکھا استحکام پارٹی کی طرح پرویز خٹک کی نئی جماعت بھی تانگہ پارٹی ثابت ہوگی، جو جماعت اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لے گی اسی کی گود میں دم توڑے گی۔
Loading X post…
Open original post on Xشہباز گل نے لکھا پرویز خٹک صاحب نے پی ٹی آئی چھوڑ کرجو نئی جماعت بنائی ہے۔ اس کی حالت پرویز خٹک صاحب سے بھی پتلی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xصدیق جان نے لکھا کے پی کے سے تعلق رکھنے والے وہ تجزیہ کار جو ہمیں ڈیڑھ ماہ پہلے تک بتاتے رہے کہ گزشتہ دس برسوں میں پرویز خٹک اور محمود خان نے کے پی کے کو تباہ کردیا،آج وہ پھیپھڑوں کا زور لگا کر قسمیں کھا کر بتا رہے ہیں کہ 76 سالہ پاکستانی تاریخ میں کے پی کے میں جو کام ہوا وہ پرویز خٹک اور محمود خان نے ہی کیا اور آئندہ بھی اگر کچھ اچھا ہونا ہے تو یہی کریں گے نہ کہ مولانا فضل الرحمان، اے این پی، پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن۔
انہوں نے مزید لکھا چلیں ان کے مطابق ایک بات تو ثابت ہوئی کہ 4 پارٹیز کے پی کے کے مسائل حل نہیں کر سکتیں، حالانکہ یہی تجزیہ کار ڈیڑھ ماہ پہلے تک پرویز خٹک اور محمود خان کے بجائے ان چار جماعتوں کو کے پی کے کے مسائل کا حل بتایا کرتے تھے۔
Loading X post…
Open original post on Xارشاد بھٹی نے کہا پرویز خٹک شاید جیت جائیں محمود خان تو اپنی سیٹ بھی نہیں جیت سکیں گے اور باقی بچے پچاس انکی تو اپنی ضمانتیں ضبط ہو جانی ہیں خیبر پختونخواہ میں وؤٹ صرف عمران خان کا ہے
Loading X post…
Open original post on Xصاقب ورک نے لکھا جہانگیر ترین سے پارٹی بنوائی،بری طرح پٹ گئی،اب پرویز خٹک سےلیکن عوام کے دل اور زبان پہ صرف عمران خان کا نام ہے،پارٹیاں بنوانے والے بیوقوف لوگوں سے کوئی پوچھے کہ جس جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو پہچان ہی عمران خان نے دی تو کیا عوام انکو فالو کریگی،پتہ نہیں یہ تجربے کب بند ہونگے؟؟
Loading X post…
Open original post on Xعلی ملک بولے بہت جلد پرویز خٹک بھی اپنی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیں گے، اب آپ کو سمجھ آ جانی چاہئیے کہ عمران خان پر دو سو جھوٹے کیسز کیوں کروانے پڑے، وہ جن کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن کبھی سیاسی میدان میں شکست نہیں ہوئی، وہ مسلسل شکست کھا کھا کر بوکھلائے ہوئے ہیں۔ اللہ الحق ہے، حق اور سچ کا خدا ہے۔ اس جنگ کا فاتح عمران احمد خان نیازی ہے انشااللہ
Loading X post…
Open original post on Xانور لودھی بولے آزاد میڈیا اور تجزیہ کار اب ہمیں بتا رہے ہیں کہ پرویز خٹک اور محمود خان تو بہت کام کرنے والے وزراء اعلیٰ تھے،پہلے یہی آزاد میڈیا چار سال تک پشاور ریپڈ بس کے کھڈے دکھا کر انہیں اور پی ٹی آئی کو ناکام ثابت کرتا رہا ہے،اب اچانک ان تجزیہ کاروں کے خیالات کیسے تبدیل ہو گئے؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pervezkhatataparsmradam.jpg
Advertisement





