- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"تحریری حکم کا پیراگراف نمبر 4"
جسٹس امجد رفیق صاحب نے لکھا ہے کہ اس درخواست میں چوہدری پرویز الہی کی برآمدگی کی استدعا کی گئی تھی کیونکہ اس عدالت نے پرویز الہی کو یکم ستمبر کو نیب کے مقدمہ میں رہا کرنے کا حکم سنایاتھا اور ہدایت کی تھی کہ پرویز الہی کو ان کی منزل تک پہنچانے کیلئے پولیس کا اسکوارڈ فراہم کیا جائے لیکن انہیں اسی روز ان کے گھر کے قریب سڑک سے پولیس کی موجودگی میں اغوا کرلیا ۔ عدالت نے لکھا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے میڈیا پر ہونے والا سلوک انتہائی دکھ سے دیکھا جس کی وجہ سے میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ایک ایسا شخص جو سیاسی قد کاٹھ رکھتا ہے اور ستر سال سے زائد اس کی عمر ہے اس کو بازو اور ٹانگوں سے اٹھا کر نامعلوم شخص گاڑی میں ڈال رہے تھے بعد میں بتایا گیا کہ وہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار ہیں اگر آئین پر عمل کرنے والے لوگ ایسا کریں گے تو وہ اس ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ عدالت نے اس حوالے سے بھیم سنگھ بنام ریاست جموں و کشمیر کیس میں دیئے گئے فیصلے کی نظیر فیصلے میں شامل کی ہے۔ جس میں قانون ساز اسمبلی کے رکن کو حاصل ا زادی کے حوالے سے واضح حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کو نہ صرف ارکان اسمبلی بلکہ عام شہریوں کی زادی کا تحفظ کرنا چاہیئے نہ کہ انہیں اغوا کریں
"جسٹس امجد رفیق صاحب کے تحریری حکم کا پیراگراف نمبر پانچ"
فاضل جج نے فیصلے میںلکھا ہے کہ حبس بے جا کی رٹ کا تصور ''مانگا کارٹا چارٹر''سے لیا گیا ہے اس وقت انگلینڈ کے کنگ جان نے رائل چارٹر آف رائٹس پر 15جون1215کواتفاق کیا تھا جس سے کنگ جان اور باغیوں کے ایک گروہ کے درمیان معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے میں غیر قانونی قید سے تحفظ اور انصاف تک رسائی کے حقوق بھی شامل تھے۔ اس کے بعد یہ حقوق پاکستان سمیت مختلف ممالک کے آئین میں شامل کی گئی۔عدالت نے لکھا ہے کہ اگر ایک شخص کی حراست غیر قانونی ثابت ہوتی ہے تو عدالت اس شخص کو رہا کرانے کی پابند ہے ۔ عدالت نے لکھا ہے کہ انکوائر ی کا مرکزی نقطہ یہ ہونا چاہیئے کہ کسی شہری کو حراست میں لینے کا عمل اختیارات کا درست استعمال کرتے ہوئے نیک نیتی سے کیا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے تکنیکی معاملات کوترجیح نہیں دی جانی چاہیئے ۔ اگر اختیار کا غلط استعمال کیا جائے تو ایسے اقدامات غیر قانونی قرارپائیں گے
"جسٹس امجد رفیق صاحب کے تحریری حکم کا پیراگراف نمبر 6"
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری حکم کی روشنی میں گرفتار کرکے اٹک جیل میں رکھا گیا ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ حبس بے جا کی رٹ عدالت اس وقت جاری کرسکتی ہے جب گرفتار شخص اس کے دائر اختیار کے اند رموجود ہویااس کی حدود سے باہر بھی درج کسی حدمیںہو۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت نے لکھا ہے کہ اٹک جیل اس عدالت کے دائرہ اختیار کے اندر موجود ہے لیکن اگر اس عدالت کے دائرہ کار سے باہر بھی لیجایا گیا ہوتو ہائیکورٹ پورے ملک کے اندر اپنے اختیارات کا استعمال کرسکتی ہے۔
"جسٹس امجد رفیق صاحب کے تحریری حکم کا پیراگراف نمبر 7"
عدالت نے قراردیا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے حراستی حکم کے میرٹس پر جائے بغیر یہ طے شدہ قانونی پوزیشن ہے کہ ایم پی او کے تحت ڈی سی اسلام آباد کے حکم کا دائرہ کار صرف اسلام آباد کی حدود تک ہے اس کو ملک کے کسی دوسرے صوبے تک توسیع نہیں دی جاسکتی، اس لئے ڈی سی اسلام آباد کے پاس کو ئی اختیار نہیں ہے کہ کسی دوسرے صوبے کے رہائشی یا کسی صوبے میں موجود شخص کی گرفتاری کا حکم جاری کرسکے۔ ڈی سی کے پاس نیب یا کسی عدالت کی کی تحویل میں موجود شخص کوبھی گرفتار کرنے کا حکم جاری کرنے کااختیار حاصل نہیں ہے ایسے آرڈر کی وائریزکو متعلقہ فورم پر چیلنج کیا جاسکتا ہے ۔
فیصلے میں عدالت نے قراردیا ہے کہ ہر طرح سے اسلام آباد پولیس نے اس عدالت کے دائراختیار میں مداخلت کی ہے اور اس عدالت کے یکم ستمبر کو جاری کئے گئے حکم کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ اپنے اس حکم میں ہائیکورٹ نے قراردیا تھا کہ پرویز الہی کو کسی ڈیٹینشن آرڈر کے تحت بھی گرفتار نہیں کیا جاسکتا۔
عدالت نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر ایکشن لے رہی تھی اس لئے اسے چاہیئے تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں واپس جاکر رپورٹ کرتی کہ عدالت نے ان کی گرفتاری سے منع کررکھاہے لیکن چوہدری پرویز الہی کی گرفتاری کاکسی صورت کوئی جواز نہیں تھا اس لئے ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے اورجب گرفتاری غیر قانونی ہے تو پرویزالہی کو حراست میں رکھنا بھی غیر قانونی ہے۔
"جسٹس امجد رفیق صاحب کے تحریری حکم کے آخری 3 پیراگراف"
فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ پرویز الہی کی سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کی تحویل سے برآمدگی کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اٹک کو ہائیکورٹ کابیلف مقرر کیا جاتاہے وہ انکوبرآمد کرکے پولیس کے حوالے کرینگے جبکہ سٹی پولیس افسر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر راولپنڈی پرویز الہی کواپنی حفاظتی تحویل میں کل پانچ ستمبرکواس عدالت کے سامنے پیش کرینگے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپنے مجسٹریٹ کے ہمراہ پرویز الہی کی اس عدالت تک ٹرانسپورٹیشن کے عمل کی نگرانی کرینگے۔
پیراگراف نمبر 9
عدالت نے حکم دیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کل پانچ ستمبرکو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں اور وضاحت کریں کہ پرویز الہی کوجیل میں قید کرکے اس عدالت کی طرف سے یکم ستمبر کو جاری کئے گئے حکم کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟
پیراگراف نمبر دس
عدالت نے قراردیا ہے کہ اسی طرح اسلام آباد پولیس نے دانستہ طور پرلاہور ہائیکورٹ کی حدود سے پرویز الہی کو گرفتار کرکے یکم ستمبر 2023کو جاری کئے گئے حکم کی خلاف ورزی اور بے توقیری کی ہے ،ایسا اقدام قانون و انصاف کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے یہ عمل توہین عدالت ہے ۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کے خلاف الگ توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
دوران سماعت چوہدری پرویز الہی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ،طاہر نصراللہ وڑائچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالداسحاق، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نیہنگ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز عمر طاہر، فرخ خان لودھی، ادریس بھٹی اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور پیش ہوئے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/mGfDYD5/perhvh1i1h11.jpg





