Advertisement

پرنسپل ایچی سن کالج کے استعفیٰ کا معاملہ،طلباء و والدین کا احتجاج

2kjksjdhjhdfjfg.png

ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پر کالج کے طلباو والدین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہےجبکہ کالج کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچی سن کالج کے پرنسپل کی جانب سے استعفے کے معاملے پر کالج کے طلباو ان کے والدین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جبکہ ایچی سن کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے واقعہ شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

لاہور میں ہونے والے طلبہ کے احتجاج میں والدین نے بھی شرکت کی ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھاکر نعرے بازی کی اور معاملے پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، مظاہرے میں شریک افراد نے پرنسپل کے حق میں لکھے نعروں سے مزین بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔

Loading X post…
Open original post on X

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری، واٹر کینن اور بیئریئرز موقع پر پہنچادیئے گئے تاہم اس کا استعمال نہیں کیا گیا۔

Loading X post…
Open original post on X

ایچی سن کالج اولڈ بوائزایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے کالج کے بورڈ آف گورنررز کے صدر کو ایک خط لکھ کر کالج پرنسپل کے استعفیٰ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور بورڈ آف گورنرز سے قواعد وضوابط پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی اس معاملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کو شریف خاندان کے انداز حکمرانی کا خلاصہ قرار دیتے ہوئے کہا جامع تحقیقات اور گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے جواب طلبی کا مطالبہ کیا ہے۔