Advertisement

پاک نیوی نے افراد پر مشتمل غیر ملکی عملے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

HFiW_8JakAIe2IC


HFiXAIaaUAAke2u



Loading X post…
Open original post on X

پاکستان نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایم وی گولڈ آٹم کے 18 عملے کے ارکان کو ہنگامی کال کے بعد بحفاظت بچا لیا۔ چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کو محفوظ طور پر ریکور کیا گیا۔

میرٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ایم آر سی سی کو فعال کیا جبکہ پاکستان نیوی نے پی این ایس ہنین کو تعینات کیا، جس نے طبی امداد، آگ بجھانے میں مدد اور نقصان کا جائزہ فراہم کیا۔

عملے کو طبی سہولت اور وطن واپسی کے انتظامات کے لیے پی این ایس ہنین کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا، جو ایک ذمہ دار بحری قوت اور پہلے ردعمل دینے والے ادارے کے طور پر پاکستان نیوی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X