کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی پاکستان ایئرفورس کی جوابی کارروائی میں گھبراہٹ کا شکار ہو گئے : رپورٹ
اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو مار گرانے پر بھارتی ایئرفورس کے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ میں بھارتی جھوٹ منظرعام پر آگیا۔ پاکستان ایئرفورس کے فروری 2019ء میں بھارت کیخلاف کیے گئے "سوئفٹ ریٹارٹ" آپریشن کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 گرائے جانے کا دعویٰ کورٹ مارشل رپورٹ میں سچ ثابت ہو گیا۔
سمن رائے چودھری کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جنرل کورٹ مارشل (جی سی ایم) نے برطرف کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پاکستان ایئرفورس کے "سوئفٹ ریٹارٹ" آپریشن کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارت نے آپریشن کے دوران اپنے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا جسے بھارت کی طرف سے جھوٹ قرار دیا گیا تھا۔
واقعہ پر بھارتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کیپٹن سمن رائے چودھری اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی پاکستان ایئرفورس کی جوابی کارروائی میں گھبراہٹ کا شکار ہو گئے اور اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر پر میزائل داغا جس کے باعث فضائیہ کے 6 افسران اور ایک شہری ہلاک ہوگئےتھے۔
پاکستانی ایئرفورس نے اسی روز 2 بھارتی طیارے بھی مار گرائے تھے جس میں ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم سمن رائے چودھری کو 9 میں سے 5 الزامات کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ جاری ہونے کے بعد کیپٹن سمن رائے چودھری کا "کورٹ مارشل" اور ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کو 4 الزامات سے بری ایک الزام میں سخت وارننگ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری نے پابندی کے باوجود ہیلی کاپٹر کو مخصوص زاویے سے بغیر شناخت کے پرواز کی اجازت دی اور بدحواسی میں بھارتی فضائیہ نے اسے مار گرایا۔
گھبراہٹ میں دیئے گئے احکامات پر بھارتی فضائیہ کو 133 کروڑ 33 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ "سوئفٹ ریٹارٹ" کی شرمندگی سے بچنے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویرچکرا بھی دیا گیا۔ رپورٹ نے بھارتی فضائیہ کی عزت خاک میں ملا دی، بھارتی عوام سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا بھارتی فوج پیشہ ورانہ فوج کہلانے کے لائق ہے؟
یاد رہے کہ فروری 2019ء میں سمن رائے چودھری سری نگر ایئرفورس سٹیشن میں چیف آپریشن آفیسر جبکہ شیام نیتھانی سینئر ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
بھارتی فضائیہ حکام کے مطابق چیف آف ایئرسٹاف کی طرف سے کورٹ مارشل کی تحقیقات اور آرڈر کی تصدیق ابھی ہونا ہے۔ سمن چوہدری کو 9 میں سے 5 الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے دفاعی نظام کے سپائیڈر میزائل سے مارا گیا تھا۔
Ye retaliation aur jawabi attack brave leader Imran khan aur brave air chief Mujahid Anwar Khan ki wajah se possible hua tha warna buzdil Bajway ******* ne tou apni patloon otar li thi.

یہ تب کی بات ہے جب باجوہ دم دبا کر بھاگ گیا تھا، امریکہ امریکہ چلا رہا تھا ، سب کو ڈرا رہا تھا ، تب خان صاحب اور پاک ایئر فورس اسے باندھ کر میدان میں لائے تھے ، اس بات پر کورٹ مارشل تو باجوہ کا بھی بنتا ہے