پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی محمد حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کے بیٹنگ کوچ اور ڈائریکٹر محمد حفیظ کی جانب سے گزشتہ روز کینبرا کی پچ سے متعلق بیان پر کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے جواب دیدیا ہے۔
نک ہانکلے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرائم منسٹر الیون کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلین کنڈیشنز میں تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا، کھیل کے آخری دن میں موسم کی خرابی کی وجہ سے کھیل مکمل نا ہونا بدقسمتی ہے۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے ڈائریکٹر و بیٹنگ کوچ محمد حفیظ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پریکٹس میچ میں استعمال کی جانے والی پچ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان ٹیم کو ملنے والی سست ترین پچ تھی،کینبرا میں چار روزہ میچ کے انتظامات دیکھ کر مایوسی ہوئی کیونکہ اس میچ میں استعمال ہونے والی پچ بہت سلو تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کی کوئی حکمت عملی ہو، پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8ھافعولدججد.png
Advertisement





