Advertisement

پاکستان کے قرض ادائیگی کے اخراجات3 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے

4pakistanqarikhrjaaat.jpg

رواں مالی سال پاکستان کے قرض ادائیگی کے اخراجات 3 ہزار ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےا بتدائی 8 ماہ میں قرض ادائیگی کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں یہ اخراجات3ہزار18 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں، قرض ادائیگی کے یہ اخراجات وفاقی حکومت کی مجموعی آمدنی سے کہیں زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران مالیاتی کارروائیوں کی تفصیلات سے یہ واضح ہوا ہے کہ سود کے اخراجات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے اور یہ 3اعشاریہ18 ٹریلین روپے کی سطح تک پہنچ چکے ہیں، 8 مہینوں میں حکومت کی جانب سے قرضوں پرسود کی ادائیگی میں 70 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک نے گزشتہ چار سالوں کے دوران شرح سود تقریبا دو گنا کردی ہے اور یہ تقریبا 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اس سے حکومت کے قرضوں سے متعلق اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) شرح سود میں حالیہ اضافے سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہے جس پر ماہرین شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات کا اندازہ لگارہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی مالیاتی کارروائیوں کی تفصیلات میں ایف بی آر کی جانب سے جولائی کے مہینے میں دعویٰ کردہ ٹیکس وصولی میں 20 ارب روپے کے تضاد کا بھی انکشاف ہوا، جس کے مطابق ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نےفروری تک4اعشاریہ493 ٹریلین روپے ٹیکس وصول کیا، تاہم تضاد سامنے آنے کے بعد اس کو ایڈجسٹ کیا گیا اور رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ٹیکس کا شارٹ فال232 ارب روپے رہا۔
 
we must take our country back from the rogue army!