Advertisement

پاکستان کے سیاسی حالات سوچے سمجھے منصوبوں کے عین مطابق اور قابل ستائش جارہےہیں

عدالت عظمی کے پہلی دفعہ متفقہ فیصلے سے یہ واضع ہوچکا ہے کہ پاکستانی سیاسی مسائل کو ایک سوچے سمجھے منصوبے پر چلا کر معاملات صحیح مطلوبہ توقعات پر گامزن ہیں۔نواز حکومت پاکستان کی بہتری کے لئے نہیں اتاری گئی بلکہ مضبوط ہوتی موروثی حکومت ایک مضبوط فوجی اور ایٹمی ملک میں ضعف ڈالنا دیکھتا ہے۔

عدالت کا فیصلہ پانامہ پر نہیں بلکہ 62/63 پر شیخ صاحب کی دائر کردہ پیٹیشن پر آیا ہے تاکہ ملک میں انارکی پھیلے عدالت کے فیصلے میں دیں گئیں تمام تنبیہات کی خلاف ورزی کرتی پی ایم ایل این ملک میں عدالت کے فیصلے کو بچے سقئے کی عدالت گردان رہی ہے

یہی نہی بلکہ عمران خان نے کل پریڈ گراؤنڈ میں جسطرح سے آئیندہ انٹیرم وزیراعظم جو متنازع ہوسکتا اور شھباز شریف جو آئیندہ وزارت عظمی کا امیدوار کہا گیا، بلکہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ امیدوار کے نام کے طور پر شیخ رشید کے اعلان اور زرداری کو للکارنا کسی طور پر مناسب نہ تھا

یہ سب اقدام کسی اعلی سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہیں اور انارکی کے لئے راہ ہموار کرتے ہیں ان تمام تحریک انصاف،پی پی،ایم کیو ایم،جماعت اسلامی،شیخ رشید اور اگر چند اور بھی ہوں تو انکی جمع پی ایم ایل این کے منجملہ اراکان اسمبلی سے کسی طور پر زیادہ نہیں ہوسکتے یعنی وقت اور وسائل کازیاں ہی تو ہے کل اسمبلی کا اجتماع بلکہ کل اسمبلی میں نون سے کسی کم خالص نونئے کو لانے کی کوشش کرنا چاہئے تھی۔

یعنی لگے رہو کسی فلمی سین میں ایک پینڈو چودہری اپنے فیصلے میں دونوں فریقین کو کہتا تھا کہ "توں بنائی جا۔۔۔اور دوسرے کو کہتا تھا توں ڈھائی جا" موجودہ نیم فیصلئے عدالت اورمتعلقہ مجرم دونوں جانب فساد دکھتا ہے۔

آپکو مان لینا چاہئے کہ وہی ہوگا جو منظور انگلینڈ ہوگا،وہ مضبوط نواز حکومت نہیں چاہتے تھے ،رہی فوج تو وہ خود انکی دی ہوئی تنخواہ پر چلتی ہےاسلئے معاملات صحیح ڈارکشن میں جا رہے ہیں تاوقتیکہ الیکشن کاوقت آجائے اور ان ہی قابل ججوں میں سے ایک قابل جج آئیندہ الیکشن کرائے گا۔

رہا چرایا ہوا پیسہ وہاں اور انڈیا سے واپس لانا تو بھول جاؤ ہوش میں آجاؤ۔اسہی لئے میں کہتا ہوں ان رسہگیروں،مالشیوں اور کتے دھوبیوں سے جان چھڑاؤ اور ملکہ سے معافی مانگو انڈیا پاکستان کے مسائل کاحل انکے ہی پاس ہے۔
​
 
Last edited by a moderator: