Advertisement

پاکستان کو ایل این جی کے 3 کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولیاں موصول

6LNGmehngibolianananan.jpg

28 سے 29 جنوری 2024ء کو ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی: ذرائع

ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کی طرف سے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے 3 کارگوز کی خریداری کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں۔ بولیاں جمع کروانے کی آخری تاریخ رواں ماہ 14 جولائی رکھی گئی تھی، موصول ہونے والی بولیوں کو آج اوپن کیا گیا۔ پاکستان کو موصول بولیوں کے مطابق اگلے سال 3 سے 4 جنوری 2024ء کو سپلائی کے لیے 23.47 ڈالر فی میٹرک ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو ) کی مہنگی بولی موصول ہوئی ہے۔

اگلے سال 28 سے 29 جنوری 2024ء کو ایل این جی کارگوز سپلائی کیلئے کوئی بھی بولی موصول نہیں ہو سکی جبکہ 23 سے 24 فروری 2024ء کو ایل این جی کارگو سپلائی کیلئے 22.47 ڈالر ایم ایم بی ٹو یو کی بولی موصول ہوئی ہے۔ پاکستان کو موصول ہونے والی بولیوں کو مسترد یا قبول کرنے کا اختیار پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے بورڈ کی طرف سے کیا جائے گا۔

گزشتہ مہینے بھی اکتوبر وماہ دسمبر 2023ء کے لیے اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس کے 3 کارگوز کی خریداری کے لیے مختصر مدت کے ٹینڈرز جاری کیے گئے تھے لیکن کوئی بھی بولی موصول نہیں ہوئی تھی۔ ایل این جی خریدنے میں ناکامی پر سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگوز پاکستان پہنچنے پر گیس کے بحران میں کسی حد تک کمی آئی تھی۔

دوسری طرف حکومت کی طرف سے لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس کی قیمت 177 روپے مقرر کی گئی تھی لیکن اوگرا کی واضح ہدایات کے باوجود 200 سے 210 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں غیرقانونی اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مارکیٹنگ کمپنیوں کو نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
بٹ صاحب مانا کہ آپ سیاست پی کے اوفشل لکھاری ہیں لیکن جھوٹ لکھنے سے پہلے پیچھے مڑ کر دیکھا لیا کریں جناب - عمران خان نے اس سے مہنگی بولیوں پر ایل این جی خریدد ہوئی ہے - اور جو دنیا میں ریٹ ہے وہی ملے گا نا
 
That is because gas was expensive worldwide during IK time, which is not the case today.
Beggars can’t be choosers, so keep on begging and the world will keep on kicking, and u will keep on taking anger out on poor people of Pakistan. Welcome to purana Pakistan AKA Shithole