Advertisement

پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

Muttahida+Mujlis+e+Amal+Train+March1+Sajid+Naqvi+Qazi+Hussain+Ahmed+Shah+Ahmed+Noorani+Mawlana+Fazlur+Rehman+Mawlana+Samiul+Haq.jpg

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی روک تھام کے لیے آسلام آباد میں بین الفقہی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں انہیں جماعت اسلامی کی تائید بھی حاصل ہے۔

قاضی حسین احمد نے سنیچر کو بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے چار نکات ہیں جن میں باہمی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا، خطبات جمعہ میں ہم آہنگی اور ان میں علمی گہرائی پیدا کرنا، اسلامی نظریاتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور شدہ سفارشات کو نافذ کرنا اور آخر میں مختلف فقہ کے لوگوں کو قریب لانا اور ایسا ماحول پیدا کرنا کہ وہ اختلافات کو نظر انداز کریں اور ’مشترکات‘ پر زور دیں۔
انہوں نے ایسی کمیٹی کا قیام بھی تجویز کیا ہے جو جمعہ کے خطبوں کے لیے مشترکہ نکات طے کرنے کے ساتھ ساتھ خطیبوں کی رہنمائی کر سکے۔

اس سوال کے جواب میں کہ اس طرح کا کام تو چودہ سو سال میں نہیں ہو سکا وہ کیسے کر لیں گے قاضی حسین احمد نے جواب دیا کہ ایسی کوششیں جب مسلسل جاری رہیں گی تو تفرقہ ڈالنے والی قوتیں کمزور ہوتی ہیں اور کشیدگیاں بھی کم ہوتی۔

اس سوال پر کہ پاکستان میں اصل تشدد تو فرقہ وارنہ بنیادوں پر ہو رہا ہے اس سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے؟ قاضی حسین احمد نے جواب دیا کہ تشدد تو فرقہ وارانہ بنیادوں کے علاوہ نسلی اور لسانی بنیادوں پھر بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ تمام اسلامی قوتوں اور مسلمانوں کو ان بنیادوں پر اکٹھا کرنا ضروری ہے جو ان میں مشترک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اس کوشش کا انتخابی سیاست سے تعلق نہیں لیکن یہ اس حد تک سیاسی ضرور ہے کہ معاشرے کی اصلاح کی کوشش کو ہی سیاست کہا جاتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان میں تشدد میں ان تنظیموں کا بالواسطہ یا بلا واسطہ ہاتھ نظر آتا ہے جو مبینہ طور پر طالبان یا القاعدہ سے منسلک ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی مجلس میں تمام معروف فقہی مکاتب کے لوگ شامل ہیں جن میں اہلسنت والجماعت کے مختلف طبقے، سلفی اور اہل تشیع کے مختلف گروپ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ان تمام لوگوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں جو متشدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں ایک طبقے کی رائے میں مذہبی انتہاپسندی کی سب سے بڑی وجہ اسلام پسندی ہے جبکہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی خواہش تو سیکولر پاکستان کا قیام تھا، قاضی حسین احمد نے جواب دیا کہ سیکولر ہندوستان تو موجود تھا اور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا الگ ملک بنانے مقصد تو سیکولر ملک بنانا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش اسلام کو ٹھیک طریقے سے سمجھنے کی اور اس کا فہم پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام تو اعتدال پیدا کرنے والا مذہب ہے اور لوگوں کو قتل اور خونریزی پر آمادہ کرنے والا مذہب نہیں ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2012/05/120519_qazi_sects_a.shtml

​
 
Advertisement
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

A very good move. Need of the time. Why muslims should waste their energies and resources by fighting each other
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

اچھا ہے ١٤٠٠ سالوں میں ایک اچھا کام تو ہوجائے یا کم سے کم اس کام کا آغاز تو ہوجائے- اس کام کو پرمننٹ طریقے سے چلانے کے لئے ان کو کوئی مشترقه ادارہ قائم کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک دو دن کا کام نہیں- تشدد فرقہ وارانہ یا نسلی اور لسانی بنیادوں پر ہو یہ لوگ اس کو ختم کرنے میں اہم کرادر ادہ کرسکتے ہیں
​
 
Advertisement
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

What are they going to do different this time that they couldn't do before when this menace was just starting to grow. The people who are part of the problem can't really solve the problem....
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

Riwaji kalimaat tu yun hon gey keh masha-Allah ! bahut achhi tehreek hai, ham sab ko ikhtilafaat bhula kar deen k parcham talay ek ho jana ho ga. ham sab ek Allah aur ek Rasool (SAW) k man-nay walay hain, waghera waghera.lekin sach bolna ho bahut talkh bhi hai aur befaaeda bhi. is fasaadi qaum ko faqat ek Hajjaj ki zaroorat hai, fasid khoon nikal jaey tu badan mein nai taaqat khud hi aa jaaey gi. aisa bazahir koi imkaan nahin is liay hamein un ka intezaar karna hai jin ko Allah ne hamari sarkashi k jawaab mein musallat karnay ko chun lia hai. qaum k saath yeh rehnuma aur ulema bhi dhar liay jaaen gey.ajeeb qaum hai, saalon se ghautay pe ghauta kha rahi hai magar ijtemai astaghfaar ki taraf raaghib nai ho saki.
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

Jab hum ek Allah(SWT) ki ibaadat kartay hain Ek QURAN PAK ko parhtay hain Aur EK NABI (SAW) ko akhree NABI mantay hain, aur Olaad e ADAM kehlatay hain to LAZIM hai humain ek hona chahye...

aur ajj k halaat main EK hona hi humain barbaadi say bacha sakta hay....warna kisi dushman ki zaroorat nahin kyunk hum khud hi apnay sab say baray dushman hain.
 
Advertisement
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

دل کو بہلانے کا یہ انداز اچھا ہے!! ان مولویوں نے پہلے کونسے گل کھلائے ہیں. خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے کیا محرکہ
سر کیا سوائے اشتہارات کی لڑکیوں کے چہرے کالے کرنے کے

jiss ithaad mai manhoos soorat fazloo diesel black mailer aur matlabi mulla ho ga woh ithaad kabhi kamyaab nahi hoga
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

jiss ithaad mai manhoos soorat fazloo diesel black mailer aur matlabi mulla ho ga woh ithaad kabhi kamyaab nahi hoga
بات تو سچ ہے مگر بات ہ رسوائی کی
سنا ہے مولانا صاحب اپنے دور حکومت میں ڈیزل سے غسل لیا کرتے تھے ماشاللہ چہرے پی بڑی رونق ہے (bigsmile)
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

میں جا رہے ہیں Gay Pride فوجیوں نے بولا ہوگا، ان کے پاس اپنا نہ دماخ ہے نہ پیسا ، ایک دوسرے کا ہاتھ ایسے پکڑا ہوا ہے جیسے
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

usi atar kay londay say dwa letey hain jiskay sabub bemar huey,,,,,,,,,,,,,,another joke,,,,,,,,,,,,pehlay insay firqa parsti phailanay ka hisaab to lay lo baad mey koi duty dena,,,,,duffers.
 
ڈاکٹر کنیڈی بھی کچھ کم نہیں ہے، کفار کو خوش کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف فتوے دیتا ہے؟
​
 
Last edited:
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

پہلے ایک مسلہ پیدا کرو. پھر اسی مسلہ کے حل کیلیے اپنی خدمات بعوض ہدیہ پیش کرو. یہ الیکشن کا سال ہے، اسلئیے سارے مداری اپنا اپنا چورن لیکر پہنچ گئے ہیں
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

ابھی تک کوئی ایسا چورن ایجاد نہیں ہوا جو دائمی قبض کے مریضوں کو شفا دے سکے، اللہ ان کی مشکل آسان کرے
​
 
Advertisement
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

پہلے ایک مسلہ پیدا کرو. پھر اسی مسلہ کے حل کیلیے اپنی خدمات بعوض ہدیہ پیش کرو. [HI]یہ الیکشن کا سال ہے، اسلئیے سارے مداری اپنا اپنا چورن لیکر پہنچ گئے ہیں [/HI]

توندوں کے اِس ریلے میں شاعرانہ تبصرے کی گنجائش بنتی تو نہیں لیکن زور زبردستی سے بنا لیتا ہوں جیسا کہ اِن اصحابِ ’’توندان‘‘ نے دین کے نام پر بہت سی
غیر ضروری اشیاء کو ہماری ضرورت بنا دیا ہے۔

اپنے اپنے بیوفاؤں نے ہمیں یکجا کیا
ورنہ میں تیرا نہ تھا اور تو کبھی میرا نہ تھا
​
 
Last edited:
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

قسم اِن ٹُلّوں کی! دائمی قبض اور مردانہ کمزوری کا علاج صرف اور صرف صبر میں پوشیدہ ہے
​
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

Mullah ne ummat ko kabhi aik ghade main phanka aur kabhi doosre main yahee tareeqa raha in ka ummat ko apne khud kaashta azaabun se bachaane ka. asal baat yeh hai jaise yeh log apni aadat se majboor hen ham in ke perokaar bhi apni aadat se majboor hen keh in ke haathun pani khwaari achhi lagti.

agar ummat ko apni behtri darkaar hai to is ke liye yeh baat samajh lena bahot hi zaroori hai keh khud mare baghair jannat main daakhla mumkin nahin hai.
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

دل کو بہلانے کا یہ انداز اچھا ہے!! ان مولویوں نے پہلے کونسے گل کھلائے ہیں. خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت نے کیا محرکہ
سر کیا سوائے اشتہارات کی لڑکیوں کے چہرے کالے کرنے کے

Imran Khan was the part of these for 5 years.
 
Re: پاکستان میں فرقہ واریت، علما کانفرنس طلب &

اچھا ہے ١٤٠٠ سالوں میں ایک اچھا کام تو ہوجائے یا کم سے کم اس کام کا آغاز تو ہوجائے- اس کام کو پرمننٹ طریقے سے چلانے کے لئے ان کو کوئی مشترقه ادارہ قائم کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک دو دن کا کام نہیں- تشدد فرقہ وارانہ یا نسلی اور لسانی بنیادوں پر ہو یہ لوگ اس کو ختم کرنے میں اہم کرادر ادہ کرسکتے ہیں
​
dil kay khush rakhney ko ghalib yeh kheyaal acha hai(serious)