Advertisement

پاکستان میں غیر ملکی اعانت سے الیکشن محدود وسائل کے باوجود جیتنے کی پرانی ترکیب؟

جو ترکیب انگلینڈ میں نہیں چلنے دی جاتی وہ نسخے نایاب آخر پاکستان میں کیوں ابھی تک رائج اور کامیاب ہیں؟

اگر مندرجہ بالا سطور پر غور اور تحقیق کی جائے تو ہمیں ماضی کے حکمران مرحوم صدر ایوب خانصاحب کا وہ دورہ انگلینڈ یاد آتا ہے جب صدر ایوب خان کراچی کے اسوقت کے میکلوڈ روڈ (جسے بعد میں آئی آئی چندریگر روڈ کا نام دیا گیا( حبیب بنک کی اسوقت کی سب سے بلند عمارت کاسنگ بنیاد کی رسم ادا کرکے اپنی تقریر میں ابھی ابھی اپنی انگلینڈ روانگی کی نوید بسلسلہ اسوقت کی پاکستانی اور زر مبادلہ کمانے کی فصل یعنی پٹ سن کی قیمت کے تعین کیلئے اپنے" ڈنڈی " جانے کا ذکر کیاتھا یہ گاؤن اسکاٹ لینڈ میں واقع ہے۔

یہ واقع ذکر کرنا اسلئے ضروری سمجھا کہ صدر موصوف اپنے طویل دورے کی وکالت کررہے تھے،اسوقت انگلینڈ پر وزیراعظم میکمیلن اور پروفومو، وزیر جنکا سیکس اسکنڈل مینڈی رائس ڈیوس اور اہم کال گرل کرسٹین کیلر کا واقعہ سامنے آتا ہے اور انگلینڈ کی سیاست میں بھونچال آجاتا ہے ایوب خان مرحوم اپنے طویل دورے کو مختصر کرکے واپس پاکستان آجاتے ہیں۔

انگلش وزیراعظم میکمکلن کی وزارت عظمی انکے وزیر کے ملوث ہونے پر تحلیل ہوجاتی ہے اور اسوقت سنا یہ بھی جارہاتھا کہ ایوب خان
صاحب بھی سیکس کہانی میں کسی طور پر ملوث تھے۔مرحوم بھی اپنی رنگین مزاج اور ناہید اسکندر مرزا کے نام سے جڑے معروف تھے۔


دوسرا واقعہ ماضئ قریب میں ہمارے پاکستانیوزیراعظم (معزول)میاں نواز شریف نے اپنی بدمعاشی سے ڈیوڈ کیمرون کو لالچ میں پھنسایا نتیجہ کیمرون کو بھی معزول ہونا پڑا۔

اس ہی طرح کیمرون کے پیشرو ٹونی بلئیر کو بھی عراقی جنگ میں غلط روئیے اور کردار کی وجہ سے محروم اقتدار ہونا پڑا۔
اب آتے ہیں انگلینڈ سے پاکستان کے الیکشن کی جانب جسے میں ڈیزائن الیکشن رزلٹ کا نتیجہ مانتا ہوں،یہاں کے الیکشن جیسے کسی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے اسکا آرکیٹیکچرل بلڈنگ ڈیزائن کے تحت بننا ہوتا ہے بلکل اسطرح جیسے سٹوری لوز بال،نوبال،چھکا، باؤنڈری ،آؤٹ، متنازع ایکٹ کے ڈیزائن پر عمل کرکے نتائج سے سٹہ بزنس کو فروغ دیتے ہیں اس طرح الیکشن کی حد بندی،امیدواروں کا تعین،الیکشن کا عملہ ،الیکشن میں تھکا ہوا کمشنر فخرالدین جیسا گھر پڑا ہوا مگر الکٹرانک میڈیا پر چھلانگیں اور ڈینگیں مارتا ہوا کی تلاش اور تعیناتی،اگر سیٹھی جیسا کیمرج کا فارغالتحصیل زندہ مل جائے تو۔


آخری اور اکسیری حربہ پچاس خوبصورت بےروزگار فلم ایکٹریسز جو کم از کم ریحام،کشمالہ،لالئی اور دوسری درجنوں جیسی مزدوری پر ووٹنگ پرموشن اور اسکے نعروں سےعوام میں مصروف اپنے امیدوار کی جیت کے ڈنکے پھیلاتے کرائے کےپارٹی مخلصین بس اس حکمت عملی سے پاکستان جیسے محکوم،کرپٹ اور کبھی سیاست سے نہ ریٹائیر کئے جانے والے امیدواروں کے ملک میں الیکشن جیتنا مشکل نہیں۔​
 
Last edited by a moderator: