پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے,گزشتہ روز 21 سو سے زائد افغان باشندے واپس چلے گئے۔ اب تک 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم شہری اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔ ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔
چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس روانہ ہو عرہے ہیں۔ 25 نومبر کو 2127 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ جن میں سے 539 مرد، 549 خواتین اور 1039 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 54 گاڑیوں میں 453 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
اب تک کل 2 لاکھ 53 ہزار 135 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
پاکستان کی میزبانی بہترین رہی, افغان باشندوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کے سارے مواقع مہیا کیے اس امر کو عالمی سطح پر سراہا گیا,افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کے لیے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب افغان حکومت نے اپنے ہی شہریوں کے لیے زمین تنگ کردی، افغان حکومت نے پاکستان سے واپس جانے والے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
وائس اف امریکا کے ایک خبر کے مطابق پاکستان میں 37 لاکھ افغان شہریوں میں سے17 لاکھ سے زائد شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں جبکہ یو این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد 7 لاکھ سے زائد افغان شہری فرار ہو کر پاکستان آئے۔
غیر قانونی افغان باشندوں کے باعث پاکستان میں جرائم، دہشتگردی، اسمگلنگ میں اضافہ ہوا، ملکی سالمیت کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی مقیم افراد کو واپس جانے کا حکم دیا جس کے بعد نومبر سے اکتوبر تک 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد غیر قانونی افغانی رضاکارانہ طور پر واپس جاچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afhan1i1h2.jpg
Advertisement





