پاکستان میں صدراتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایسی کوئی بھی کوشش غیر آئینی ہو گی جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں عاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن کے زیراہتام مختلف سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
اجلاس میں شرکت کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں امپائر صرف ایک ہے اور وہ عوام ہیں۔ جمہوریت میں صرف عوام کی مرضی چلتی ہے کسی تھرڈ امپائر کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام نہ تو پاکستان کے مفاد میں ہے نہ جمہوریت اور نہ ہی وفاق کے مفاد میں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ نیب اور احتساب پر پیپلزپارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ نیب کا قانون، کالا قانون ہے جسے ایک آمر نے اپنے مفاد کے لیے بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ احستاب سے کسی کو استثنیٰ نہیں ہونا چاہئے چاہے وہ سیاست دان ہوں، جج ہوں یا جرنیل ہوں، سب کا یکساں احتساب ہونا چاہیے۔ احتساب ہر اس شخص کا ہونا چاہیئے جو سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتا ہے۔
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ، معیشت اور دیگر امور چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے اور وہ صرف یوٹرن لے رہی ہے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ملک کی خدمت کرنی ہے۔ خوشی ہوئی کہ بلاول جمہوری خیالات رکھتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام اور اٹھارہویں ترمیم کی باتیں صرف وقت کا زیاں ہے۔ بلاول کی آئین اور جمہوریت سے اچانک محبت کی وجہ جانتے ہیں۔ یہ نہ تو قوم کا درد ہے اور نہ عوام کی بھلائی کا معاملہ ہے۔ یہ مطالبہ صرف مقدمات سے رہائی کی کوشش ہے جس کے لیے آصف زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی بلاول کو استعمال کر رہی ہے۔

ایرانیوں اور شیعوں کی دشمنی میں تم اتنے اندھے ہو گئے ہو کہ احساس بھی نہیں کہ اللہ کے نام کے ساتھ پاؤں کے نشان بنا دیئے۔ ایرانی پرچم پر اللہ کا نام لکھا ہے۔ اللہ کے نام کی بے توقیر ی کرو گے تو دنیا و آخرت برباد ہو جائے گی۔ فوراً ڈیلیٹ کرو۔
لے آ بھائی، صدارتی نظام بھی لا کر دیکھ لے۔ لیکن اس سے پہلے عمران خان کو گدھے پر سوار کر کے، منہ پر کالک لگا کے تحریک انصاف کے جنازے کے ساتھ ڈی چوک کے بائیس چکر لگانا مت بھولنا۔

میرے راضی ہونے یا نہ ہونے سے کیا فرق پڑتا ہے بھائی جان؟ صدارتی نظام کے آنے سے عام آدمی کی صحت پر فوراً شاید اتنا اثر نہ پڑے ، ہاں سیاسی طور پر نقصانات کا اندیشہ ہے۔ صدارتی نظام کا مطلب ہے صوبائی خود مختاری پر قدغن۔ اسکندر مرزا اور ایوب خان کا ون یونٹ نظام جس میں ایک انگریز وائسرائے نما چیز کو صدر بنایا گیا۔ صدر اگر شیطان نکلا تو پورے ملک کی ایسی کی تیسی کر دے، اور اگر اتفاق سے انسان کا بچہ نکل آیا (جس کا امکان بہت ہی کم ہے) تو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دے۔ دوسرے لفظوں میں پاکستان جیسے ملک میں صدارتی نظام کا مطلب ہے خطرے سے کھیلنا، جوا کھیلنا، موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانا۔ نکل آئے تو کیا کہنے، گر گئے تو بس گر گئے۔
بھائی مجھے تو واقعی کوئی انڈین را کا ایجنٹ لگتا ہے جو پاکستان میں شیعہ سنی تفریق پیدا کر کے فسادات کو ہوا دینا چاہتا ہے۔ بات سیدھی ہے کہ شیعہ مسلمان ہیں۔ یہ لوگ اللہ کو مانتے ہیں، نبی کریم ﷺ کو مانتے ہیں، قرآن کو مانتے ہیں۔ بس ان کو مسلمان سمجھنے کے لیے اتنا کافی ہے۔ باقی تبرا وغیرہ کی باتیں ثانوی ہیں۔ اس کا فیصلہ اللہ روز قیامت کرے گا۔ تم اور میں اس بات کے مجاز نہیں کہ ان کو کافر کہیں۔ ہم بس لوگوں کو صحیح غلط میں تفریق کا معیار سمجھا سکتے ہیں کہ قرآن کے مطابق اسلام کیا ہے اور کفر کیا ہے۔ ذاتی طور پر میں بھی شیعہ مذہب کی بنیادی تعلیمات کا سخت مخالف ہوں۔ کوئی شدت پسند شیعہ صحابہ کرام یا امہات المؤمنین پر تبرا کرے تو میں اس کی اگلی پچھلی نسلوں کا حساب بے باک کر دیتا ہوں۔ مگر سچ پوچھو تو میں شیعوں سے صرف ان کے عقیدے کی بنیاد پر نفرت نہیں کرتا۔ ان کو مسلمان مانتا ہوں۔ ان سے دوستیاں بھی کرتا ہوں۔ سیاسی طور پر میں جن کو اپنا قائد مانتا ہوں وہ جناح اور فاطمہ جناح ہیں۔ بھٹو کی سیاست کے کئی پہلو بھی مجھے پسند ہیں، بے نظیر کی سیاست کا ایک گوشہ مجھے پسند ہے۔ بلاول کی سیاست کی بھی تعریف کرتا ہوں۔ یہ تمام لوگ جن کے نام لیے کسی نہ کسی طور پر شیعہ ہیں۔ پاکستان کی تخلیق میں شیعوں کا بہت اہم کردار ہے۔ یہ لوگ بانیان پاکستان میں سے ہیں۔ اس لیے شیعوں کو پاکستان کی سیاست میں حصہ لینے کا اتنا ہی حق ہے جتنا سنیوں کو۔ جو شیعہ پاکستانی ہیں، ان کے خلاف کوئی اس لیے بکواس نہیں کرسکتا کہ ایران میں سنیوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے۔ ایران میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے ذمہ دار پاکستانی شیعہ نہیں ہیں۔ یہ ایسے ہی ہے اگر سعودی عرب میں عرب لوگ پاکستانیوں کو دوسرے درجے کا شہری سمجھتے ہیں تو اس کی ذمہ داری پاکستان کے سنیوں پر عائد ہوتی ہے؟؟