Advertisement

پاکستان میں سیاسی باندر کلا کا کھیل اور ریاست کا چھوتا ستون


پاکستان میں سیاسی باندر کلا کا کھیل اور ریاست کا چھوتا ستون

Logo.png

مستقبل کا علم صرف خدا کی ذات کو ہے مگر ہم حال کی بنیاد پر مستقبل کے نقشہ پر نقشہ بازی کرنے کا حق تو محفوظ رکھتے ہیں . انڈیا اور پاکستان کی" دھماکہ خیز ٹالک شو انڈسٹری "کے ایک جیسے حالات ہیں . بدقسمتی سے دونوں ملکوں کے ٹالک شو میں تھیٹر سجانے والے سپر اینکر حضرات اپنے مخصوس سوالات کے ارد گرد اپنے مہمانوں کے لئے باندر کلا کا کھیل سجاتے ہیں . یہ ہمارا قومی کھیل بن چکا ہے . آجکل کی نسل کو باندر کلا کھیل کی سمجھ نہیں ہو گی . اس کھیل میں ایک کھونٹا /میخ کو زمین میں گاڑا جاتا ہے ، اس پر رسی باندھی جاتی ہے .اسکے ارد گرد کھلاڑی اپنی چپلیں ، کھسے ، جوتے وغیرہ رکھ دیتے ہیں . رسی کو ایک کھلاڑی ہاتھ میں پکڑتا ہے اور باقی کھلاڑی ایک ایک کر کے جوتیوں کو میخ کے ارد گرد دائرے سے آہستہ آہستہ نکالتے ہیں. جس نے رسی پکڑی ہوتی ہے ، اسکی کوشش ہوتی ہے وہ جوتے آزاد کروانے والے کسی کھلاڑی کو ہاتھ لگا لے تاکے رسی اسکے ہاتھ میں چلی جائے . جیسے ہی کھلاڑی تمام جوتے نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو رسی پکڑنے والا کھلاڑی اگے لگ کے تیز دوڑنا شروع ہو جاتا ہے . پیچھے سے جتنے لوگوں نے جوتے / چپلیں ہاتھ میں پکڑی ہوتی ہیں وہ رسی چھوڑ کر بھاگنے والے شخص کے پیچھے جوتے مارتے جاتے ہیں

ریجنل حالات کیا ہیں ، کوڈ ١٩ کسطرح دنیا بھر کی معشیت کو لے ڈوبا ، اسرائیل کے کیا عزائم ہیں ، امریکی الیکشن کس نہج پر پہنچ چکے ہیں مگر ڈرگ لینے والے ایکٹر ششانت سنگھ کی موت ، اڑتا ممبئی ، کوئین کنگنا جیسے موضوعات انڈیا کےمیڈیا پر چھائے ہوے ہیں . لہندا پنجاب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو شریف خاندان کا اتنا چس پڑا ہوا ہے کے وہ کبھی اس خاندان کے ڈرائنگ روم سے نکلنے کا نام ہی نہیں لیتے . دکھتی ہے تو بکتی ہے کے اصولوں پر دنوں ملکوں کے میڈیا میں مکمل افہام و تفہیم ہے . بگلول لوگوں کا جیسا ذائقہ میڈیا والے بنائیں گے ، وہ اس سے زیادہ کا تقاضہ کریں گے . پاکستان اینکر مخصوس سوالات کو باندر کلا کھیلنے والوں کے درمیان رکھتا ہے اور آخری جوتا نکلنے سے پہلے پروگرام کا وقت ختم ہو جاتا ہے . انسان اپنے اپ سے پوچھتا رہ جاتا ہے ، آخر میں حاصل وصول کیا ہوا ہے ؟

ہم لوگ پاکستانی سیاست میں بھی یہ دلچسپ کھیل گزشتہ ٧٣ سالوں سے دیکھ رہے ہیں . حالیہ وقتوں میں نواز شریف ایک مرتبہ پھر تمام جوتیوں کے نکل جانے پر بھاگ کر لندن جا بیٹھے ہیں . دیکھتے ہیں زرداری صاحب اور انکے گھسیٹنے والے شہباز شریف کی دوڑ کس سمت میں ہے . سمت سے یاد آیا ، یہ لوگ تو دوڑ کر پنڈی کی طرف نہیں بھاگے تھے ؟

عمران خان ، نیب اور عدالتیں انکے پیچھے جوتے لے کر بھاگ رہے ہیں . اس عمر میں پنجاب سپیڈ سمیت سب کے بھاگنے کی سپیڈ قابل دید ہے . عمر سے یاد آیا

پیر سرکار گوگل شریف کے مطابق نواز شریف کی عمر ٧٠ سال ، شہباز شریف ٦٩ سال ، عمران خان کی عمر ٦٧ سال ، بینظیر بھٹو صاحب کی عمر ٦٧ سال ہوتی اور سب سے دلچسپ عمر زرداری صاحب کی ہے جو ان سب سے چھوٹے ہیں یعنی ٦٥ سال کے ہیں . سرکاری ریکارڈ کے مطابق شہید بینظیر عمر میں زرداری صاحب سے دو سال بڑی تھیں جب انکی شادی ہوئی تھی . زرداری صاحب بچپن سے فنکار آدمی ہیں . ١٧ سال کی عمر میں موصوف تعلیم سے فارخ تحصیل ہو گئے تھے . انکے اپنے ریکارڈ کے مطابق انہوں نے لندن میں کسی پینڈن اسکول سے فارخ تحصیل ہیں مگر اس اسکول کا لندن میں کوئی وجود ہی نہیں . اسکی تفصیلات وکیپیڈیا پر حاصل کی جا سکتی ہیں . قصہ مختصر ، صرف عمران خان نے اپنے آپکو سنبھالا ہوا ہے جبکہ نواز شریف ، شہباز شریف اور زرداری کوڈ ١٨ اور دوسری بیشمار بیماریوں کے رحم و کرم پر ہیں . انڈیا اور پاکستان میں اس عمر کے بیشمار معروف لوگ آہستہ آہستہ کوچ کر رہے ہیں . انکی سیاست کے ساتھ انہوں نے ریاست کے اندر جو ریاست بنائی ہوئی تھی ، وہ بھی ختم ہو جاۓ گی . انکی نسلیں اپنے والدین کے گناہوں کے بوجھ اور اپنے اناڑی سیاسی بیانات کے بوجھ تلے دبی رہیں گی . انکے والدین کے جانے بعد تمام ابن الوقت لوگ انکا ساتھ چھوڑ جائیں گے

ریاست کے اندر ریاست بنانے سے یاد آیا ، پاکستان آرمی کے جرنلوں پر نواز شریف نے یہ الزام ایک مرتبہ پھر دوہرایا کے انہوں نے ریاست کے اندر ، اوپر ، نیچے ہر طرف ریاست بنائی ہوئی ہے . پچاس لاکھ لینے والے کسی اینکر کو یہ توفیق نہیں ہوئی کے وہ چند متعلقہ سوال پوچھتے

٣٥ سالوں سے جب آپلوگ حکمران تھے تو اپنے حکمرانی کا حق ادا کرتے ہوے اخلاقیات کا اونچا معیار رکھنے کی بجائے آپلوگوں نے خود بھی تو ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی تھی . ان لوگوں نے اپنے جج بھرتی کئے ، اپنے افسر بھرتی کئے ، علاقوں میں سروے کروائے اور ہر الیکٹ ایبل کو اپنی پارٹی کی ٹکٹ دی ، الیکشن کمیشن اپنا بنایا اور تمام الیکشن رگڈ کروائے ، فوجی جنرلوں کو اوٹ آف ٹرن ترقیاں اور مراعات دے کر کانا کیا اور پھر ان سے مرضی کے انہونے کام کروائے . عالمی طاقتوں کے ساتھ انکے مفاد پر ذاتی
تعلقات استوار کئے .پاکستان سے قومی دولت کا انخلاء کروایا اور قومی قرض ہمارے سروں پر لاد دیا

ریاست پاکستان سے اوپر عالمی طاقتوں کے تعلقات کے نتیجے میں ،ریاست کے اندر ریاستی اطاعت گزاروں کی وجہ سے اپ سزا یافتہ مجرم ہو کر پاکستان سے با آسانی نکل گئے . ریاست کے اندر ریاست میں آپکے سرایت کر جانے والوں وفاداروں کی وجہ سے پنجاب میں انتظامی امور عمران خان کے ہاتھ نہیں ا رہے اور خواہ مخواہ وزیر اعلی پنجاب کو بدنام کیا جا رہا ہے اور حکومت کو ناکام قرار دیا جا رہا ہے

حکومت کی ناکامی سے یاد آیا . پچاس لاکھ روپے لے کر ہر شام باندر کلا کھیل سجانے والے اینکر ایک کام کیوں نہیں کرتے ؟

وہ صدر زرداری یا بلاول صاحب ، نواز شریف / شہباز شریف یا مریم صفدر شریف اور عمران خان کو اکھٹے ایک پروگرام میں بلائیں . جسے مرضی یا متعد ہوسٹ رکھ لیں
یہ سیشن لائیو ہونا چاہئے

ان سب سے سوال کریں .جب انھیں حکومت ملی تھی تو انہوں نے اپنے پیشرو سے کن حالات میں حکومت وصول کی تھی اور پھر کس حالات میں حکومت کو چھوڑا ؟

اس میں معاشی ، انتظامی امور ، انٹرنیشنل افیئر ز ، مہنگائی ، بیروزگاری جیسے متعد سوالات ہونے چاہئے
ان سے پوچھا جانا چاہئے کے انہوں نے الیکشن ریفارم پر کیا اقدامات لئے جسکا **** رونا ہر الیکشن میں رویا جاتا ہے
ان سے پوچھا جانا چاہئے کے کرپشن پر انہوں نے کیا اقدامات لئے اور عدالتی اصلاحات پر کتنا کام کیا ؟
ان سے پوچھا جانا چاہیے کے جنرلوں کو پولیٹیکل انجینرنگ ، ججوں کے غلط فیصلوں ، نیب کو ریفارم کرنے سمیت انہوں نے کیا اقدامات کئے ؟

یقینی طور پر آپکے ذھن میں ہو گا .................... اے نہیں ہو سکدا

شہباز شریف نے آخری پریس کانفرنس ٤٧ منٹ کی کی تھی مگر ہمیشہ کی طرح اپنی بکواس کر کے چلے گئے اور صحافیوں سے کوئی سوال نہیں لیا . اپوزیشن پارٹیز روزانہ پریس کانفرنس کرتی ہیں مگر سوالات نہیں لیتی . پنجاب سے تعلق رکھنے والا ہر گھٹیا صحافی روزانہ ایک جیسی بات اور مخصوس جملے بولتا ہے ( ان سے حکومت چل نہیں رہی ، مہنگائی اور بیروز گاری میں اضافہ ہو گیا ، پنجاب ایک نا اہل کے سپرد ہے وغیرہ وغیرہ ) . یہ لوگ مخصوس سوالات کے دائرے میں رہتے ہیں . حقیقت میں اور ہمیشہ سے اپوزیشن پارٹیز کی تمام سیاست جنرلوں کے ارد گرد ہوتی ہے .عام لوگوں میں یہ سیاسی لوگ جاتے نہیں. اگر آپکو یقین نہیں اتا تو وارڑائچ طیارہ پر سواری کر لیں جس میں شہباز شریف وزیراعظم بن چکے تھے . .اگر آپکو نہیں اتا تو خواجہ آصف کو دیکھ لیں جس نے الیکشن کی رات ، اپنے حلقہ کے لئے، دو بجے رات . سیدھا فون پاکستان کے آرمی چیف کو کھڑ کایا اور اگلے نے سنا بھی تھا اور مناسب انتظام بھی کیا تھا
ہمارے ڈار صاحب بیچارے ذاتی فیکٹری بیچ بیچ کر مقدمات لڑتے ہیں

انویسٹر الیکٹ ایبلز سیاسی لوگ ، عالمی طاقتوں ، جنرلوں ، سسٹم میں موجود گماشتوں ، صحافتی طوائفوں کے باندر کلے کے ارد گرد بکھری ہوئی جوتیوں اور ہر دم بدلتی سیاسی بیانیہ کی میخ میں انکی سیاست پنہا ہے . جب ایک ایک کر کے جوتیاں سسٹم سے نکلتی ہیں تو یہ لوگ اگے لگ کے بھاگ جاتے ہیں. شائد آپلوگوں کو یاد ہو کے آرمی نے جنرل مشرف کے وقت قسم کھائی تھی کے اگر نواز شریف نے انکے چیف سے اس مرتبہ کوئی رنگ بازی کی تو وہ اسے ٹانگ دیں گے . نواز شریف نے بازار سے فیتے منگوا کر ایک بٹ کو چیف لگایا تھا . اس مرتبہ بھی جنرل اس احمق سیاستدان کے پیچھے جوتیاں لے کر بھاگیں گے جس نے پاکستان کے ٣٥ سال کو نہ صرف برباد کیا بلکہ پاکستان کی معیشیت اور انتظامی امور کو ریاست کے اندر ریاست بنا کر تباہ و برباد بھی کر دیا . جس نے عالمی طاقتوں کے مفاد میں پاکستان آرمی کو کمزور کرنے کی کوششیں کی تھیں . آزمائش شرط ہے


عمران خان اپنے مخالفین سے الجھنے کی بجائے ، سر نیچے کر کے حالات سے مقابلہ کر رہے ہیں . توقع کے عین مطابق مشکل ترین وقت نکل چکے ہیں . مارچ کے بعد سینیٹ میں بھی اکثریت ہو جائے گی . عمران خان کی طبعیت کے مطابق لوگ کہتے تھے کے وہ جنرلوں کے ساتھ نہیں چل سکتے مگر وہ سمجھ چکے ہیں ، اپنا بھی ٹائم آئے گا لھذا کرنے دو جو وہ کرتے ہیں . عمران خان اخلاقی برتری اور کارگردگی حاصل کے ان پر کنٹرول حاصل کریں گے . جتنی طاقت انکے پاس ہے ، وہ اس پر قناعت کر رہے ہیں . پاکستان آرمی اور پاکستان کے مفاد میں دونوں طاقتیں ایک پیج پر ہیں اور تمام متعلقہ قانون سازی کر رہے ہیں . انڈیا میں نواز شریف مقبول اور عمران خان غیر مقبول ہیں . انشااللہ ،عمران خان از ہیر ٹو سٹے ​
 
Last edited:
Advertisement
Advertisement
Abid Sher Ali's father openly said Rana Sana Ullah is a murderer. That is a very important statement about Shehbaz sharif also as it is coming from a relative of Shehbaz Sharif.
Sher Ali's reputation is quite popular among public in Fisalabad so I will refrain from trusting his words against the words of a 3 star Lieutenant General
 
When they were not controversial ?

With their honest admission , they have revealed the known dirty tactics of our corrupt politicians. Both were known facts, we just got official endorsement.

Is this a news for you ?

Today, ever rich, poor, educated, non educated is busy discussing ARMY's interference in politics on every tharra in Punjab. This has never happened before not atleast in Punjab and is no good for the credibility, integrity and authenticity of the great institute of Army. Every Army Chief has a shelf life but the damage to ARMY this time is significant.............especially after Sheikh Rasheed jumped in front acting as their spokes person. Sheikhu, a man not worth a Chaprasi, before Imran decided to hire his as a key advisor.
 
Very true.. Pakistanis medias Bandar killa hi khailta ha..Indians medias Tu in se bhi gia guzra ha..tamatar..gao mootar.alloao par bhi siyasat kartey Hain aur apna choran sell kartay hain...dunia mein honey wali Bari bari changes ko koi bara paraha likha Indians bhi nahi janta ..un parah khaak janay ga.. Bollywood ne Indians Qoum ko khassi Kar dia ha..
 
Advertisement
. انشااللہ ،عمران خان از ہیر ٹو سٹے

InshAllah...