پاکستان کے سرکاری تھِنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے سرکاری شعبوں میں تنخواہیں اور مراعات نجی شعبے کی نسبت 53 فیصد زائد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرکاری تھِنک ٹینک نے اقوام متحدہ کے ادارے کے ساتھ مل کر تحقیق کی ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران کی تنخواہیں اور مراعات حیرت انگیز طور پر نجی شعبوں کی نسبت 53 فیصد زائد ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری افسران اقوام متحدہ کے افسران سے بھی زیادہ مراعات وصول کرتے ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عام تاثر کے برعکس پاکستان میں سرکاری افسران کی تنخواہیں اگر مراعات سمیت شمار کی جائیں تو نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر سے بھی زیادہ ہیں بلکہ گریڈ 21 کے پاکستانی افسر پر کل خرچ ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے افسران پر خرچ ہونے والی رقم سے بھی 12 فیصد زیادہ ہے۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق گریڈ 20 کے افسر کو دی گئی کار کے اخراجات، گھر اور طبی سہولتوں کا تخمینہ لگایا جائے تو وہ بنیادی تنخواہ سے سات گنا زائد ہوتے ہیں، اسی طرح گریڈ 21 کے پاکستانی افسر کی اوسطاً بنیادی تنخواہ ایک لاکھ 11 ہزار 720 روپے بنتی ہے مگر کار، گھر اور طبی اخراجات کے ساتھ ملنے والے مالی فوائد ماہانہ تقریبا 10 لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں، اصل تنخواہ بنیادی تنخواہ سے گیارہ گنا زائد ہوتی ہے، گریڈ 22 کے سرکاری افسر کی اوسطاً بنیادی تنخواہ صرف ایک لاکھ 23 ہزار 470 روپے ہے مگر مختلف مراعات ملا کر ہر ماہ 11 لاکھ روپے تک بنتے ہیں۔
اعداد و شمار کے تحت سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کے اوپر ہونے والے اخراجات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کی بنیادی تنخواہ سے زیادہ ماہانہ ان کی گاڑیوں کا خرچ ہوتا ہے، سرکاری افسران کو سیلری سلپ میں شامل ملنے والے میڈیکل الاؤنس کے علاوہ ہر ماہ انہیں مجموعی طور پر دو اعشاریہ تین ارب روپے میڈیکل اخراجات کے ضمن میں ادا کیے جاتے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں حکومت کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ بہتر یہی ہے کہ سرکاری افسران کو تمام مراعات کیش کی صورت میں ادا کی جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salaries11231.jpg
Advertisement





