Advertisement

پاکستان میں دہشتگردی،بھارتی خفیہ ایجنسی سے منسلک اکاؤنٹس کابڑا اعتراف

10sosmsmnakjakskhdjdg.png

پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی خفیہ ایجنسی(را) کے ملوث ہونے کے شواہد سامنےآگئے ہیں، یہ شواہد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹویٹر) پر کچھ اکاؤنٹس ایسے ہیں جن پر پاکستان میں ہونے والے حملوں کی پیشگی اطلاعات نشر کی جاتی ہیں، ان اکاؤنٹس سے واقعات کے دوران دہشت گردوں کی بنائی گئی ویڈیوز اور تصاویر بھی اسی موقع پر جاری کردی جاتی ہیں، یہ مواد ان پراپیگنڈہ اکاؤنٹس کو بھارتی خفیہ ایجنسی را فراہم کرتی ہے۔

ایسی معلومات شیئر کرنے میں را سے متعلق ٹویٹر اکاؤنٹس سرفہرست ہیں جو درحقیقت را کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہیں، ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے آپریٹ ہونے والے ان اکاؤنٹس سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بڑھا چڑھاکر پیش کیا جاتا ہے۔

میانوالی ایئر بیس پر ہونے والے حملے سے متعلق پیشگی وارننگ بھی ان اکاؤنٹس سے ایک رات قبل جاری کردی گئی تھی، ان اکاؤنٹس سے21 اکتوبر کو دعویٰ کیا گیا کہ 2ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں،26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں ہونے والی فائرنگ کی پیشگی وارننگ بھی ان اکاؤنٹس سے جاری کی گئی اور5نومبر کو دعویٰ کیا گیا پاک فوج نے کشمیر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ان پراپیگنڈہ اکاؤنٹس سے دعویٰ کیا گیا کہ13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے میں پاکستا ن ملوث ہے،ان اکاؤنٹس سے جاری معلومات میں 6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو جنگ قرار دیا گیا ، 4 اکتوبر کو ایشیاء کے دوممالک میں جنگ بندی کی پیش گوئی،26اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دینا،28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے حملے کی پیشگی اطلاع بھی ان پراپیگنڈہ اکاؤنٹس سے جاری کردہ تفصیلات میں شامل ہیں۔
 
Hm INSH ALLAH jo ISI aur GHQ kay generals aur yazeed asim munir kay sath krain gay, ye RAW or Mossad ko bhol jain gay.
 
Halaat ye ho gai ha k terrorist khud admit KR rahye Han k "Han hum ny Kiya blast KR lo Jo krna , Agr Kuch KR saktye ho".....aur army chup......dead .....blind.....with googli eyes